اہم خبریں
سیدپور میں "نکڑ سبھا" (عوامی مجلس) کا انعقاد، عوام نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کا یقین دلایا
- Jun 21, 2025
- Editor: مزمل احمد
- Views : 172
سیدپور، ارریہ (مزمل احمد)
مورخہ ۲۹ جون ۲۰۲۵ بروز اتوار کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان “وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس” میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آج سیدپور، پوسٹ کرنکیا، ضلع ارریہ کے مرکزی چوک پر ایک مؤثر نکڑ سبھا (گلی محلے کی عوامی مجلس) کا انعقاد کیا گیا۔
یہ عوامی مجلس بندہ مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری، مولانا جابر حسین قاسمی اور مولانا معین الدین مظاہری صاحبان کی کوششوں اور نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے متعدد دیہاتوں بالخصوص سیدپور، کرنکیا، اکڑا، لتھاڑی اور دیگر قرب و جوار کے عوام نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
مجلس کے دوران مقررین نے وقف جائدادوں کے تحفظ اور دستورِ ہند کی پاسبانی کی ضرورت و اہمیت پر مدلل خطاب کیا، اور عوام سے اپیل کی کہ وہ گاندھی میدان پٹنہ میں ہونے والی اس اہم کانفرنس میں بھرپور تعداد میں شریک ہوں۔ عوام نے مقررین کو یقین دلایا کہ وہ ۲۹ جون کو بڑی تعداد میں پٹنہ پہنچ کر کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنی دینی، ملی و سماجی ذمہ داری نبھائیں گے۔
اس موقع پر مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری نے کہا:
جتنی میری بساط ہے، کام آ رہا ہوں!"
اجتماع کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا، جس میں اللہ تعالیٰ سے اس مہم کی کامیابی، اتحاد امت، اور ملت کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے دعا کی گئی۔
تازہ ترین خبریں





