اہم خبریں
جس ادارہ میں قرآن مجید تجوید کے ساتھ، اور طلبہ کو سنت کا پابند بنایا جائے گا
- Dec 25, 2021
- Editor: Arshad Kabir Khaquaan
- Views : 513
(پریس نیوز ارریہ24/12/2021)مولانا ابو الحسن علی ایجو کیشنل اینڈ ویلفیرٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعہ الفلاح دار العلوم الاسلامیہ فاربس گنج ضلع ارریہ میں علاقائی علماء،ائمہ، وحفاظ کرام کی یک روزہ خصوصی نشست مفکر ملت حضرت مولانا الحاج کبیر الدین فاران صاحب ناظم اعلیٰ مدرسہ قادریہ مسروالا ہماچل پردیش کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
جس میں مولانا فاران صاحب نے مدارس مساجد ومکاتب سے منسلک علماء، ائمہ و حفاظ کرام کے حالات وواقعات کا ماضی حال و استقبال کے آئینہ میں جائزہ لیتے ہوئے فرمایا کہ قرآن سنت اور علماء سے جس کا تعلق مضبوط رہے گا وہ دونوں جہاں میں کامیاب رہے گا نیز جس ادارہ میں قرآن مجید تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا اور طلبہ کو سنت کا پابند بنایا جائے گا وہ ادارہ ہمیشہ عروج وارتقاء کی طرف گامزن رہے گا۔ ایسے ادارے میں غیبی نصرت ہوگی اس کی آمدنی و اخراجات کا مسئلہ منجانب اللہ حل ہوگا۔ یوں تو مولانا فاران صاحب کی شخصیت کوئی محتاج ِ تعارف نہیں قومی،ملی،دینی ورفاہی امور کی انجام دہی کیساتھ ساتھ ایک اصولی شخصیت ہیں۔ علماء،ائمہ وحفاظ کرام کی ضروریات اور ان کے احوال و کوائف معلوم کر کے وقتاً فوقتاً ہدیہ ئ وتحائف پیش کرنا۔ اجتماعی و انفرادی طورپر ہمت افزائی کرنا ان کا اپنا مزاج رہاہے۔
چنانچہ اس مبارک موقع پر ضلع ارریہ و سپول کے مختلف مقامات سے تشریف لائے ہوئے تمام علماء، ائمہ وحفاظ کرام کو انہوں نے ایک ایک قیمتی کمبل بطور تحفہ پیش کیا۔ نیز جامعہ الفلاح دار العلوم الاسلامیہ کے روح رواں حضرت مولانا ابو کوثر سبحانی استاذ حدیث مظاہر علوم سہارنپور کی میزبانی و دریا دلی قابل مبارک باد و لائق تحسین ہے۔
اس موقع پر امیر کارواں حضرت مولانا ارشد کبیر خاقان سکریٹری ابو الحسن علی ایجو کیشنل اینڈ ویلفیرٹرسٹ، حضرت مولانا زبیر احمد مظاہری تنظیم فلاح ملت، مولانا نور عالم قاسمی سپولوی ودیگر علماء موجود تھے۔ تمام حاضرین نے مولانا فاران صاحب کا شکریہ اداکیا اور ان کی صحت وسلامتی کی دعا کی اور اخیر میں صدر محترم کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
Arshad Kabir Khaquaan Mazahiri
تازہ ترین خبریں