اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

علم خدائی نور.وہ نافرمانوں کے حصہ میں نہیں آتا۔

  • Apr 26, 2025
  • Editor:
  • Views : 57

علم خدائی نور
وہ نافرمانوں کے حصہ میں نہیں آتا۔
تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ سے مولانا کبیر الدین فاران کا نصیحت آموز خطاب

(مسروالا پریس ریلیز23/04/2025) رب کائنا ت کا بڑ ا احسان ہے جس نے اپنی صفت”علم“سے ہم لوگوں کو متصف ہونے کا مو قع میسر فرمایا ہے اس عظیم نعمت کی دل و جان سے قدر اور اس کیلئے ہمیں شکر گزار ہونا چاہئے اور جن کی معرفت یہ دولت نصیب ہویعنی ”اساتذہ“اور”کتب“، اس کی عزت واحترام اور اطاعت بھی کرنی چاہئے۔ اس فکر کا اظہار مدرسہ قادریہ مسروالا ہماچل پردیش کے نا ظم مولا نا کبیر الدین فاران مظاہری نے آج بدھ کے دن کی برکت حاصل کرتے ہوئے افتتاح تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ عزیز عربی اول تا مشکوٰۃ شریف کے درجات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا فاران نے کہاکہ آپ کومزید شکر گذار ہونا چاہئے کہ آپ کا داخلہ مدرسہ قادریہ مسروالا جیسی حسین اور مرغزاروادیوں اور پر فضاماحول میں ہوا ہے جہا ں ہر قسم کی سہولیات، ابتداء سے مشکوٰۃ تک کی تعلیم کا نظم،تعلیم و تر بیت کے لیے باصلاحیت اور تر بیت یافتہ استادوں رہنمائی حاصل ہے۔
مولانا فاران نے کہاکہ دین کا اصول ہے کہ وہ کبھی تنہا نہیں آ تا زندگی میں تمام سرو ساما ن لیکر آتا ہے اس لیے مدرسہ کے طالب علم کو نہایت اطمینان اور سکو ن سے قرآ ن و حد یث کا علم حاصل کرنا چاہئے اس علم کی بدولت ان شاء اللہ دنیا ناک رگڑتی ہوئی تمہارے پاس آئیگی۔
نصیحت کرتے ہوئے مولانا فاران نے کہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت و احترام تحصیل علم کیلئے خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے۔کیونکہ استاذ فرش سے عرش تک لیجانے والی ذات ہوتی ہے۔ طلبہ کو چاہئے کہ ”آداب زندگی“ حضر ت تھانوی اور ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں“ اپنے مطالعہ میں رکھیں تاکہ عملی زندگی استوار ہوسکے۔
مولانا فاران نے اساتذہ کے ادب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے سلطان قابوس کی طرف سے اپنے استاذ شنکر دیال شرما کے استقبال کی مثال دی، جہاں صدرِ مملکت نے خود گاڑی چلا کر ان کا استقبال کیا۔
شمس الأئمہ سرخسی کا احترامِ علم ایسا تھا کہ مرض کے باوجود بغیر وضو کے کتاب کو ہاتھ نہ لگاتے، حتیٰ کہ ایک مطالعے میں سترہ بار وضو کیا۔ فرمایا کہ علم اور وضو دونوں نور ہیں، اور ان کے امتزاج سے برکت بڑھتی ہے۔
حضرت امام حلوانی فرماتے ہیں کہ ہم نے اس علم کو تعظیم کے ذریعہ حاصل کیا،سادہ کاغذ بھی بغیر وضو کے ہاتھ میں نہیں لیا۔
آخر میں حضرت مولانا کبیرالدین فاران نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ان شاء اللہ عنقریب حضرت مولانا ملک عبد الوحید صاحب مدینہ منورہ سے مدرسہ قادریہ، مسروالا (ہماچل پردیش) میں تشریف لا رہے ہیں، اس بابرکت آمد کے موقع پر وہ مشکوٰۃ شریف کا پہلا سبق بھی پڑھائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی