اہم خبریں
خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے،کمبلوں کی تقسیم کے موقع پر علماء کرام کا اظہارخیال
- Feb 07, 2023
- Editor: Arshad Kabir Khaquaan
- Views : 265
ابوالحسن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیرٹرسٹ کی کوششوں کوسلام:
نبی کریم ﷺ پر جب سب سے پہلی وحی اتری،اور غارِ حرامیں رب کی طرف سے سب سے پہلاپیغام اترا،تو آپ ﷺپرخوف ودہشت طاری ہوگئی،چونکہ یہ وحی کا پہلاتجربہ تھا،اس لئے گھبراتے ہوئے سیدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہاکے پاس تشریف لائے،اس موقع پر حضرت خدیجۃ الکبریٰ نے تسلی دی،اور کہنے لگی:آپ گھبرائیں،آپ کو کچھ نہیں ہوگا،اللہ کی قسم! آپ کو اللہ کبھی رسوا نہیں کرے گا، آپ تو اخلاق فاضلہ کے مالک ہیں، آپ تو کنبہ پرور ہیں، بے کسوں کا بوجھ اپنے سر پر رکھ لیتے ہیں، مفلسوں کے لیے آپ کماتے ہیں، مہمان نوازی میں آپ بےمثال ہیں اور مشکل وقت میں آپ امر حق کا ساتھ دیتے ہیں۔یعنی حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے ان کلمات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جو غریبوں،بے کسوں اور محتاجوں کے کام آتے ہیں،اللہ انہیں کبھی ضائع اور رسوانہیں کرے گا،
ان خیالات کا اظہارابوالحسن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیرٹرسٹ کی جانب سے کمبلوں اور سوئیٹر کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مفتی خالدانورپورنوی،المظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار واستاذ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے یہ باتیں کہیں،واضح رہے کہ ابوالحسن ایجوکیشنل اینڈویلفیرٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ کل،مدرسہ روضۃ المعارف افریل،پورنیہ میں تقریبا ڈھائی سوسے زائد غریبوں ، بیواؤں، مسکینوں، اورضرورت مندوں کے بیچ کمبلوں،اور مدرسہ روضۃ المعارف افریل،اور جامعہ زکریاسیدپورکےطلبہ کے بیچ سوئیٹر کی تقسیم کی گئی،اس موقع سے ایک چھوٹی سی نشست بھی منعقدکی گئی،جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب مفتی خالدانور پورنوی،المظاہری،جناب مفتی انعام الباری صاحب قاسمی،مفتی روح الامین صاحب مظاہری،قاری جسیم الدین صاحب شریک ہوئے، ابوالحسن ایجوکیشنل اینڈویلفیر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری جناب مولاناارشدکبیرخاقان مظاہری کی قیادت میں،قرآن کریم کی تلاوت سے پروگرام کا آغازہوا،مفتی خالدانورپورنوی نے اپنے خصوصی خطاب میں ابوالحسن ایجوکیشنل اینڈویلفیرٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایاکہ اللہ کے رسولﷺ نے ارشادفرمایاہے کہ جولوگ مساکین اور ضرورت مندون کے لئے بھاگ دوڑ کرتے ہیں،وہ ایسے ہیں جیسے کہ مجاہدفی سبیل اللہ،یااس شخص کی طرح جوراتوں کو اٹھ کراللہ کے لئے قیام کرتے ہیں،اور دن میں روزہ رکھتے ہیں ،
ایسے میں اس کے چیرمین جناب حضرت مولاناکبیرالدین فاران صاحب مظاہری ،ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری جناب مولاناارشدکبیرخاقان مظاہری،اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکبادہیں،ان کی کوششوں کو اللہ قبول فرمائے،اور دین ودنیامیں مزیدترقیات سے نوازے،انہوںنے کہا:ابوالحسن ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے جہاں مدرسہ نورالمعارف دیاگنج ارریہ،مدرسہ روضۃ المعارف افریل،جامعہ زکریاسیدپورجیسے کامیاب ادارے بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں، بلاتفریق مذہب وملت انسان کی فلاح کے لئے بھی یہ اہم کررہے ہیں،اوراس کی زندہ مثال ہے کہ آج مسلمان ماؤں،بہنوں ،اور بزرگوں کے ساتھ دیگربرادران وطن کو بھی عمدہ قسم کے کمبلوں سے نوازا گیا،جناب مفتی انعام الباری صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھرعیدگاہ ارریہ،قاری جسیم
الدین صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہارفرمایا..!
تازہ ترین خبریں