اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

مدرسہ نور المعارف، دیا گنج، ارریہ میں نئے تعلیمی سال کا روح پرور آغاز

  • Apr 24, 2025
  • Editor:
  • Views : 108

مدرسہ نور المعارف، دیا گنج، ارریہ میں نئے تعلیمی سال کا روح پرور آغاز
دعائیہ نشست میں علاقہ سیمانچل کے ممتاز علمائے کرام و دانشوران کی شرکت

ارریہ (نمائندہ: ابوسعد ندوی)
مورخہ 23 اپریل 2025 بروز بدھ، مدرسہ نور المعارف، مولانا علی میاں نگر، دیا گنج، ضلع ارریہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک بابرکت دعائیہ نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس روح پرور نشست کی صدارت دارالعلوم رحمانی، زیرومائل، ارریہ کے ناظم و شیخ الحدیث حضرت مفتی علیم الدین صاحب مظاہری نے فرمائی۔
نشست کا آغاز طلبہ کرام کی دلنشین تلاوتِ کلام اللہ، نعت شریف، حمد باری تعالیٰ اور پُراثر تقاریر سے ہوا، جنہیں سن کر مہمانان کرام نے خوشی و اطمینان کا اظہار کیا اور طلبہ کی علمی و فنی مہارت کو سراہا۔
دعائیہ نشست میں ضلع ارریہ و اطراف کے جلیل القدر علمائے کرام، فضلاء اور دانشوران کی کثیر تعداد شریک ہوئی، جن میں نمایاں شخصیات درج ذیل ہیں: • حضرت بختیار صاحب ہاشمی، بانی و ناظم: مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم القرآن، بلوا، ارریہ، • حضرت مولانا و مفتی خالد انور پورنوی صاحب، جنرل سکریٹری: رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ، بہار و استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ، • حضرت مولانا و مفتی انعام الباری صاحب قاسمی، ناظم: مدرسہ تنظیم المسلمین، رجوکھر، ارریہ، • حضرت مولانا و مفتی اطہر القاسمی صاحب، نائب صدر: جمعیۃ علمائے بہار، سکریٹری: جمعیۃ علماء ارریہ، حضرت مولانا ظفر کیفی صاحب ندوی، امام و خطیب مسجد قبا، بی۔ٹی۔ایم۔بنگلور۔ • حضرت مولانا زبیر عالم سلیمی صاحب، بانی و مہتمم: الجامعہ الحسینیہ اسعد العلوم، سلیم پور، ترکیلی، ارریہ، • حضرت مولانا سلیم الدین صاحب قاسمی، صدر مدرس: مدرسہ روضۃ المعارف، عزیز نگر، افریل، پورنیہ، • حضرت مولانا شاہد عادل قاسمی، ناظم: مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ، ارریہ، • حضرت مولانا شہنواز ندوی، دیا گنج، ارریہ، • حضرت مولانا و مفتی عمران قاسمی، استاذ: دارالعلوم رحمانی، زیرومائل، ارریہ، • حضرت قاری احمد علی، استاذ: جامعہ اسلامیہ اشرف العلوم، ست بیٹہ، ارریہ، • حضرت مولانا عبد الحلیم، بانی و مہتمم: جامعہ ام القری، لکشمی نگر، دہلی • حضرت مولانا شاہد رحمانی، ناظم: الجامعۃ الفاروقیہ، منت نگر، ریہی، رجوکھر، ارریہ، • مولانا عمر فاروق، ارریہ، • حضرت مولانا و قاری نیاز احمد، ناظم: جامعہ تجوید القرآن، میر نگر، ارریہ، • حضرت مولانا مجیب، چلہنیاں، ارریہ، • حضرت مولانا ولی احمد ندوی، دیا گنج، ارریہ، • حضرت مولانا شہنواز عالم، ڈومریا، رانی گنج، ارریہ۔
معروف سماجی شخصیات: حاجی اسرائیل صاحب،جناب ارشد انور الف صاحب، بھائی آفتاب عالم، بھائی اشرف، بھائی مسرور عالم، بھائی مشفق عالم (پوشاک محل)، ماسٹر ظفر عالم، بھائی شہنواز عالم، ماسٹر شبیر ضیا (دیا گنج) و دیگر نے بھی شرکت کی۔
نشست کے اختتام پر صدر محترم مفتی علیم الدین مظاہری نے طلبہ کی اسباق کی باقاعدہ شروعات، کلیدی خطاب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلس کو اختتام تک پہنچایا۔ آخر میں مدرسہ کے ناظم جناب مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری، جنرل سکریٹری ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے تمام مہمانان کرام، علمائے عظام، اساتذہ کرام اور اہل علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی