اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

ایک مرد قلندر آرہے ہیں

  • Nov 02, 2023
  • Editor: Arshad Kabir Khaquaan
  • Views : 181

ایک مرد قلندر آرہے ہیں
پورنیہ‌ ارریہ کٹیہار کشن گنج اور اتر دیناجپور کی مرکزی جگہوں میں یکم نومبر تا 8 نومبر2023 حسب طے شدہ نظام الاوقات
عالمی شہرت یافتہ مقبول ترین اسلامی اسکالر عظیم مفکر و مصلح امن و محبت کے بے لوث داعی خضر ہند حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی ندوی قاسمی مجددی نقشبندی دامت برکاتہم خلیفہ اجل محبوب العلماء و الصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کا تعلیمی تربیتی اصلاحی اور انقلابی خطابات ہوں گے
ہم اہل سیمانچل کے لئے بہت ہی سنہرہ اور زریں موقع ہے کہ حضرت والا زید مجدہ کی تشریف آوری کو نعمت عظمیٰ سمجھ کر بھر پور قابل استفادہ بنائیں
ملت اسلامیہ کے ہر طبقے علماء ائمہ اہل مدارسِ و مساجد ومکاتب سے لیکر باشعور طلبۂ مدارس وطالبات اور دعوت وتبلیغ کے ذمہ داران تلک اور ڈاکٹروں انجینیروں پروفیسروں وکیلوں ماسٹروں اور افسران سے لیکر کالجوں یونیورسٹیوں اسکولوں کانونٹوں کوچنگ سینٹروں میں تعلیم و تعلم میں لگ رہے اساتذۃ طلبہ و طالبات سمیت عوام وخواص سے انتہائی مخلصانہ گذارش ہے کہ مذکورہ مشتہر پروگراموں میں شرکت کو یقینی بنائیں
حضرت والا دامت برکاتہم کے بیانات و خطابات سے دلوں میں جذبہ تازہ اور شوق و ولولہ بیدار ہوتا ہے عزم و حوصلہ پروان چڑھتا ہے احساس ذمداری کا شعور فروغ پاتا ہے زندگیوں میں انقلاب برپا ہوتا ہے معاشرہ میں پاکیزہ تبدیلی کی فکریں بیدار ہوتی ہیں، انسانی ہمدردی ایثار و غم خواری محبت و پیار جہد و قربانی جیسی صفات کو اختیار کرنے اور ایک کامیاب انسان بن کر جینے اور صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لئے جینے کا شوق پیدا ہوتا ہے
عرض گزار ۔ محمد قربان قاسمی
خادم التدریس مدرسہ محمودیہ بشن پور پرسرائی ڈگروا پورنیہ بہار... یکم نومبر 2023

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی