اہم خبریں
سینئر اسپیلشٹ آیورویدا ہماچل پردیش کی آمد پر مدرسہ قادریہ مسروالا میں صحت بچاؤں پروگرام میں پر مغز خطاب
- Nov 09, 2024
- Editor: جناب مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری،ناظم مدرسہ نور المعارف،مولانا علی میاں نگر،دیا گنج،ضلع ارریہ،بہار
- Views : 44
صحت رب کا بڑا عظیم تحفہ ہے رب کی نعمتوں میں عظیم نعمت تندرستی ہے۔ جو لوگ صحت مند ہیں وہ دنیا میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہیں اور دوسروں پر بوجھ نہیں بنتے اس کیلئے ضروری اسول ہیں جن کو اپنانا بیحد ضروری ہے۔ اس کا اظہار آج مدرسہ قادریہ مسروالا ہماچل پردیش میں ”صحت بچاؤ“ پروگرام کے تحت ہماچل پردیش کے مشہور سینیئر اسپیشٹلسٹ
آ یورویدا ڈاکٹر نریش کمار اپنے پر مغز خطاب میں مدرسہ قادریہ کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صبح جلدی اٹھنے والے صحت مند رہتے ہیں،ان پر خدا کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور چوبیس گھنٹے کے کامیاب نظام کی ترتیب میں مدد ملتی ہے۔
صبح اٹھ کر مسواک ضرور کریں رات کے کھانے کے بعد صبح زبان پر پرت جم جاتی ہے جس سے منھ میں بدبو پھیلتی ہے اس لئے زبان کی صفائی بھی ضروری ہے۔
آپ نے سلسلہئ بیان میں کہا کہ روزانہ نہانے،غسل کرنے اور کپڑا بدلنے سے جسم کی کمزوری دور ہوتی ہے اور طبیعت بحال ہوتی ہے۔ نہانے سے پہلے جسم پر تیل کی مالش بہت مفید ہے۔
ڈاکٹر نریش چوہان نے کہا کھانا زیادہ کھانے سے جسم بھاری اور تیزاب بنتا ہے اور نیند کا غلبہ زیادہ ہوتا ہے جو خاص طور پر طالب علم کیلئے نقصان دہ ہے۔
سلسلہ بیان میں آپ نے کہا جسم کا وزن پاؤں پر پڑتا ہے اس لئے رات کو پاؤں کی مالش ضرور کریں ا س سے کمر کی تکلیف نہیں ہوتی آنکھ کی روشنی تیز ہوتی ہے۔پہن نے میں جوتے کا استعمال کریں اس سے آپ کا دماغ تروتازہ رہتاہے اور آپ کا معیار بھی بلند رہتاہے۔
ناشتہ میں کالے چنے اور دودھ میں مکس ہلدی ملاکر استعمال کریں اس سے دماغ اور ہڈی مضبوط ہوتی ہے۔ ناک میں سرسوں کا تیل ڈالنا چاہئے اس سے الرجی کی بیماری نہیں ہوتی آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے اور نزلہ نہیں ہوتا۔
ہر موسم کا پھل کھانا چاہئے اور اس کا استعمال ۰۱ بجے سے دو بجے تک ہونا چاہئے اس سے پھل کی مکمل طاقت ملتی ہے۔
ڈاکٹر نریش نے کہا کھاتے وقت ہر چیز کو خوب چبا کر کھائیں۔ بتیس دانت ہیں اور بتیس بار چبائیں تاکہ یہ کھانہ لیکوڈ بن جائے
اخیر میں مدرسہ کے ناظم مولانا کبیر الدین فاران نے ہماچل سرکار کے سواستھ وبھاگ کے ڈائریکٹر کا شکر ادا کیا اور آپ نے کہا یہ وہ قمیتی باتیں ہے جو سر ور کونین ﷺ کے فرمان میں موجو دہیں جس پر عمل کر کے ہم نبی پاک ﷺ کا مبارک ارشاد صحت مند مومن،ضعیف مومون سے بہتر ہے کا مصدا ق بن سکیں۔
--
تازہ ترین خبریں