اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

مدارس اسلامیہ میں عصری علوم کی شمولیت و دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال

  • Jun 12, 2022
  • Editor: خالدانورپورنوی مظاہری
  • Views : 473

جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم جناب مولانا محمدحارث بن مولانا محمدقاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ہمراہ گذشتہ کل پاٹلی پترا اسٹیشن پرجناب مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری جنرل سکریٹری ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ ورکن مجلس عاملہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار سے ملاقات ہوئی،جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی تعمیر وترقی کے ساتھ، مدرسوں میں بارہویں تک تعلیم کانظام کس طرح ہو؟تفصیلی باتیں ہوئیں۔
مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری صاحب جواں عالم دین ہیں،تنظیم فلاح ملت اور ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری کے ساتھ مدرسہ نورالمعارف علی میاں نگر،دیاگنج ارریہ کے نائب مہتمم ہیں،مدرسوں میں عصری تعلیم کے ساتھ،مدرسوں کی ڈگری کو سرکار کے یہاں اہمیت ہو،اس کے لئے بڑے فکرمند رہتے ہیں،اس طرح کے دیگر امور کے لئے جلدہی ارریہ میں،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاجائے گا۔ ان شاءاللہ اللہ قبول فرمائے،اور دین کی خدمات کی توفیق دے،آمین
خالدانورپورنوی مظاہری

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی