اہم خبریں
صدر جمہوریہ کی حیثیت ملک کی ماں کی ہے ان سے ہمدردیوں اور شفقتوں کی ہی امید!
- Dec 10, 2022
- Editor: ARSHAD KABIR KHAQUAAN
- Views : 304
اس ذیل میں اکھیل بھارتی سماج سدھار سمیتی کے صدر مولانا کبیرالدین فاران نے صدر کے نام خط میں ذکر کیا ہے کہ ٹرایل کیسوں میں سالوں سال لوگ جیل میں رہتے ہیں ایک مدت تحقیق کے بعد انکو با عزت بری کیا جاتا ہے جبکہ ٹرایل میں صرف گرام پنچایت کو نگران رکھنا چاہئے،جب تک کہ الزام ثابت نہ ہو۔
صدر محترمہ کی توجہ سمیتی اسطرف بھی مکتوب میں دلائی ہیکہ تھوڑی تھوڑی باتوں میں ایف۔ آئی۔ آر۔ درج ہو جاتی ہے اس کے نتیجہ میں کئیں سہولیات سے محرومی کے ساتھ پاسپورٹ نہیں بنتا کورٹ اور وکلا کے چکروں میں ہزاروں کا نقصان ہوتا ہے ہونا یہ چاہئے کہ جس پر صرف غداریئ ملک کا ثابت شدہ مقدمہ ہو انکو یہ سھولت نہ ملے۔
اخیر میں مولانا فاران نے لکھا ہیکہ محترمہ آپ گاندھی جی کے اس خواب کی حسین تعبیر ہیں کہ انکا سپنا تھا کہ کوئی آدی واسی مہیلا کو ملک کا صدر ہونا چاھئے۔
مولانا فاران نے ان کے مکتوب میں یہ بھی سچ لکھا ہے کہ صدر محترمہ مورمو کی حیثیت ملک کے لئے ماں جیسی ہے ان سے انکے بیان کی روشنی میں اسی ہمدردی شفقت اور محبتوں کی اسی طرح قوی امید کی جاسکتی ہے کہ جس کا اظہار انہوں نے دل کی گہرائیوں سے مؤقر ججوں کے درمیان کیا۔
تازہ ترین خبریں