اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

علماء کرام روئے زمین پر چراغ کے مانند ہیں

  • Nov 24, 2022
  • Editor: Arshad Kabir Khaquaan
  • Views : 393

علماء کرام روئے زمین پر چراغ کے مانند ہیں علماء کرام روئے زمین پر چراغ کے مانند ہیں (العلماء مصابیح فی الارض)جس طرح سے چراغ اپنے گرد و پیش اور اپنے ماحول کو روشن کرتا ہے اسی طرح علماء کی ذمہ داری ہے کہ جہاں رہے وہاں اپنے علم وعمل کی روشنی سے اپنے ماحول کو روشن و منور کرے اور جہالت کی تاریکی کو دو ر کرے چراغ میں جتنا تیل ہو گا اتنی ہی دیر اور دور تک روشنی پھیلائے گا۔ لیکن صورت حال یہ ہے کہ اس وقت امت مسلمہ مختلف فتنوں اور ضلالت و گمراہی کے مختلف سازشوں سے نبرد آزماں ہیں،کہیں قادیانیت سر ابھار رہی ہے، تو کہیں آمین بالجہر والے حدیث کے نام پر فکری آزادی، بے دینی، بے راہ روی اور عدم تقلید سے دین حنیف کا جنازہ نکالنے پر تلے ہوئے ہیں، غریب مزدور روزی روٹی کمانے کیلئے دہلی،پنجاب، گجرات، ہریانہ، مہاراشٹر، ممبئی جانے والے عیسائی اور دیگر مشنریوں کا شکار ہورہے ہیں علماء کرام اپنے علم کی روشنی کو مدھم نہ پڑنے دیں ان حالات کا جائزہ لیں، فتنوں کا مقابلہ کریں اور سد باب کی شکلیں نکالیں، اس درد کا اظہار ہمدرد قوم وملت حضرت مولانا کبیر الدین فاران مظاہری صاحب(ناظم مدرسہ قادریہ مسروالا ہماچل پردیش،امیرتنظیم”تنظیم فلاح ملت“ سیمانچل، وصدر ابو الحسن علی ایجو کیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ(پورنیہ) مدرسہ تحفیظ القرآن،حضرت گنج، لائن بازار،شہر پورنیہ میں چیدہ علماء کی خصوصی مجلس میں سیمانچل کے مختلف اضلاع سے تشریف لائے معزز علمائے کرام کے درمیان فرمایا۔جبکہ مجلس کی قیادت جناب حضرت مولانا مبارک علی صاحب مفتاحی، بانی و ناظم تحفیظ القرآن پورنیہ فر ما رہے تھے۔مولانا موصوف نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد اور ضرورت و اہمیت پر مختصر روشنی ڈالی اور مولانا ارشد کبیر صاحب مظاہری جنرل سکریٹری:ابو الحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ (پورنیہ)نے تحفیظ القرآن کے پانچ طلبہ کے قرآن پاک کا مبارک و مسعود افتتاح کیا۔ مولانا اعجاز حسین قاسمی نے اپنے علاقہ میں قادیانیت پھیلنے کی روداد سنائی۔ اور یہ ارریہ، پورنیہ، کٹیہار اورکشن گنج سمیت سیمانچل بھر سے علماء کرام میٹنگ میں شریک ہوئے جس میں خاص طور پر حضرت مولانا قاضی ارشد صاحب قاسمی، قاضی شہر پورنیہ، مفتی خالد ندیم صاحب امام و خطیب سجادیہ مسجد نوش بازار پورنیہ، حضرت مولانا کفیل الدین صاحب ندوی استاذ خلفاء راشدین پورنیہ، حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب دار العلوم پورنیہ، حضرت مولانا بو صالح صاحب(امور) دار العلوم ہلالپور، حضرت مفتی انور علی صاحب ناظم مدینۃ العلوم ڈگروا، حضرت مولانا سلیم الدین صاحب صدر مدرس مدرسہ روضۃ المعارف افریل پورنیہ، حضرت مولانا زبیر عالم مظاہری،جناب مولانا نور عالم صاحب(سپول) کا نام قابل ذکر ہے۔جناب مولانا قربان قاسمی(ڈگروا،بیل گچھی) استاذ مدرسہ محمودیہ بشن پورکی پرسوزدعا پر مجلس اختتام پزیر ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی