اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

تعلیم کے بغیر کسی بھی انسان کا اعلی منصب پر فائز ہونا ناممکن۔مولانا ارشد کبیر خاقان

  • Jan 24, 2022
  • Editor: Arshad Kanir Khaquaan
  • Views : 501

ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”تنظیم فلاح ملت“ نے علماء کرام،حفاظ اور ائمہ کودیاکمبل کا تحفہ۔
ارریہ24جنوری2022:اخلاق احمد:
ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ (پورنیہ) کے زیر اہتمام ”تنظیم فلاح ملت“ کے بینر تلے امسال کئی مرتبہ ضلع پورنیہ و ارریہ کے مختلف مقامات پر علمائے کرام کی نشست کا انعقاد اور تشریف لانے والے تمام حضرات علماء کرام،حفاظ اور ائمہ عظام کو عالمی وباکورونا،لاک ڈاون اور موسم سرما کے پیش نظر کمبل کا تحفہ پیش کیا،اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آج مورخہ 24-01-2022کو مدرسہ نور المعارف،دیا گنج، ضلع ارریہ میں ضلع پورنیہ اور ارریہ کے علمائے کرام کی تنظیم فلاح ملت کے بینر تلے ایک اصلاحی مجلس کا انعقاد جناب مفتی محمد غفران حیدر و جناب مولانا زبیر احمد مظاہری جنرل سکریٹری ”تنظیم فلاح ملت“ کی قیادت میں عمل میں آیا اور تمام شرکائے مجلس(علما،حفاظ اور ائمہ کرام) کو کمبل کا تحفہ پیش کیا گیا۔ جس کے تناظر میں ٹرسٹ کے چیرمین اور امیر تنظیم مولانا کبیر الدین فاران مظاہری نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ الحمدللہ ٹرسٹ اپنے قیام سے اب تک مدارس و و مکاتب کے قیام کے علاوہ تعمیر ملت کی پیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے جس کے مثبت اثرات بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مولانا فاران نے گفتگو کے فرمایا کہ جس مدرسہ میں قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا اور طلبہ کو سنت کا پابند بنایا جائے گا وہ ادارہ ہمیشہ عروج و ارتقا کی طرف گامزن رہے گا،ادارہ میں غیبی نصرت ہوگی اور اخراجات کے تمام مسائل منجانب اللہ حل ہوتے رہیں گے۔مولانا فاران کی شخصیت تعارف کی محتاج نہیں،دینی،قومی، ملی اور رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا،علماکرام اور ائمہ عظام کے احوال معلوم کر کے انکی ضروریات کے مطابق وقتاً فوقتاً انکی مدد کرنا اور اجتماعی و انفرادی طور پرحوصلہ افزائی کرتے رہنا ان کا خاصہ ہے۔
دوران گفتگومتحرک اور فعال نوجوان عالم دین مولانا ارشد کبیر خاقان(سیکریٹری) نے کہا کہ ٹرسٹ اور تنظیم فلاح ملت اپنے محدود وسائل کے باوجود علاقہ میں چار تعلیمی اداروں (۱) مدرسہ نور المعارف، دیا گنج، ضلع ارریہ (۲)مدرسہ روضۃ المعارف،عزیزنگر،افریل،ضلع پورنیہ (۳)جامعہ زکریا،مقام سیدپور،کرنکیا،ضلع ارریہ (۴) جامعہ آمنہ للبنات،دیاگنج،ضلع ارریہ کے قیام کے ساتھ ساتھ اپنے فلاحی منصوبوں کے تحت بارہا بڑی تعداد میں ضرورت مندوں کے درمیان راشن،کپڑے،دوائی اور علاج و معالجہ،مکانات کے انتظام،غریب لڑکیوں کی شادی،پانی کے لئے ہینڈ پمپ اور سیلاب زدہ لوگوں کے لئے مدد اور درجنوں مساجد کی تعمیر کا کام بحس خوبی کرا چکاہے۔مولانا خاقان نے دوران گفتگو کہا کہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے مدارس کے ذریعہ جہاں تعلیمی میدان میں کار ہائے نمایاانجام دے رہا ہے وہیں حسب ضرورت غربا و مساکین کا خیال رکھتے ہوئے فلاحی کام کرنے میں ہر وقت کوشاں رہتا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی و رفاہی امور کی انجام دہی کے لئے ہماری تنظیم کوشاں رہے گی۔
مولانا خالد انور پورنوی جنرل سکریٹری ”رابطہ مدارس عربیہ اسلامیہ نے کہا کہ بندہ حضرت مولانا فاران صاحب کی تعلیمی، ملی و فلاحی کاموں سے متعارف ہے اور میں تہہ دل سے حضرت والا کے مشن کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ اسی طرح آپ آگے بڑھ کر ہم سبھوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی فرماتے رہیں۔
آج کی اس نشست میں تشریف لانے والے تمام علمائے کرام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم فلاح ملت کے جنرل سکریٹری جناب مولانا زبیر احمد مظاہری نے کہا کہ ٹرسٹ کے صدر اور امیر تنظیم مولانا فاران، ٹرسٹ کے سکریٹری فعال اور نوجوان عالم مولانا خاقان کی خدمات کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے،مولانا فاران کی قربانیوں اور علاقہ کی فلاح و بہبودی کے لئے درد اور فکر رکھنے اور کارہائے نمایا انجام دینے کی وجہ سے بندہ یہ کہنے پر مجبور ہے کہ ان حضرات نے تعلیمی و فلاحی میدان میں جو کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں وہ تاریخ میں رقم کئے جانے کے قابل ہیں۔
ان تمام مجلس و نشستوں میں شریک ہونے والے ضلع ارریہ،پورنیہ،کشن گنج،کٹیہار اور ضلع سپول کے علماء کرام،حفاظ اور ائمہ کرام نے امیر تنظیم مولانا کبیر الدین فاران،امیر کارواں مولانا ارشد کبیر خاقان(جنرل سکریٹری:ابو الحسن علی ایجو کیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ،جناب مولانا زبیر احمد صاحب جنرل سکریٹری ”تنظیم فلاح ملت (رجسٹرڈ)،جناب مولانا عبد الوہاب صاحب ناظم اعلی مدرسہ رشیدیہ حسینیہ ڈمیا صفی پور ضلع پورنیہ،جناب حضرت مولانا شمس الزماں صاحب، امیرتبلیغی جماعت،جناب مولانا محمد عارف صاحب قاسمی، جناب مولانا نور عالم صاحب قاسمی(سپول) جناب مولانا و مفتی روح الامین صاحب مظاہری اور جناب مفتی محمد غفران حیدر صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ درخواست کی کہ علاقہ میں ایسی مجلسوں کے قیام کو تیز کیا جائے اور ہم تمام شرکا اس کار خیر میں ٹرسٹ اور تنظیم فلاح ملت کیلئے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کو تیار ہیں۔
Arshad Kabir Khaquaan

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی