اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

حضرت ابراہیم ؑ کی ناحق کے خلاف،اعلان دعوت و عزیمت

  • Jul 10, 2023
  • Editor: ارشد کبیر خاقان صاحب المظاہری
  • Views : 210

حضرت ابراہیم ؑ کی ناحق کے خلاف،اعلان دعوت و عزیمت
ہر محاذ پر کامیابی کیلئے حضرت ابراہیم ؑ کا اسوہ نمونہ ئ عمل۔ مولانا کبیر الدین فاران مظاہری کا مسوری کی جامع مسجد میں خطاب
(پریس رلیز مسروالا 08/07/2023) تقریبا ً ساڑھے پانچ ہزار سال پرانی بات ہے کہ تہذیب وتمدن کا شہر ”اُر“جو کہ عراق میں ہے جسے بابل بھی کہاجاتاہے یہاں کے ایک بت ساز،بت پرست فیملی میں حضرت ابراہیم خلیل اللہ پیدا ہوئے ان کے والد ”آذر“بت پرست ہی نہیں ایک بڑے مندر کے پجاری بھی تھے ہر شام کچھ بتوں کو حضرت ابراہیم ؑ کے حوالے کرتے کہ بازار میں اسے فروخت کر لاؤ۔
حضرت ابراہیم ؑ باپ کے حکم پر بازار میں بت لیجاتے اور اعلان کرتے کو ن خریدے گا مجھ سے وہ بت جو نہ نفع پہونچا سکتاہے اور نہ ہی نقصان،ظاہر ہے اپنے پروڈکٹ کو خود غیر نافع بتائے تو اس کا خریدار کون ہوسکتاہے؟یہ تھی ابتدائی عمر میں حضرت ابراہیم ؑ کی ناحق کے خلاف اعلان دعوت و عزیمت۔
اس فکر کا اظہار مولانا کبیر الدین فاران مظاہر ناظم مدرسہ قادریہ مسروالا ہماچل پردیش مشہور سیر گاہ مسوری ضلع دہرہ دون کی جامع مسجد میں مجمع سے خطاب کر رہے تھے، سلسلہ ئ بیان میں مولانا فاران نے کہا کہ حق کی دعوت اپنے والد کو پیش کرنے کے سلسلہ میں والد نے انہیں دھتکار تے ہوئے کہا ”بھاگو،بہت دور بھاگ جاؤ،میں تیری صورت دیکھنا نہیں چاہتا“اسی طرح صدائے حق اور وحدانیت کی دعوت اورشاہ وقت نمرود کے خدائی کے خلاف آواز اٹھانے کے سلسلہ میں آپ کو دہکتی آگ کے حوالے کیا اور وقت نے بتایا کہ حالات کتنے ہی خراب ہوں اور آزمائش کتنی ہی سخت ہو وہ اہل ایمان کو کوئی تکلیف نہیں پہونچاسکتی۔چنانچہ آگ حضرت ابراہیم پر گل گلزار ہوگئی۔
حضرت ابراہیم ؑ کو اللہ نے ان کی بے پناہ قربانیوں، سلام میں پہل کرنے اور بلا مہمان کے کھانا نہ کھانے کی وجہ سے خلیل کا خطاب دیا۔
اپنے خطاب میں مولانا فاران نے کہا! آج بھی اگر ہم خداکا فرماں بردار اور طریقہئ ابراہیمی پر زندگی گزارنے کا عہد اور سرو ر کونین ﷺ کی کامل پیروی کریں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارے قدم کو ڈگمگا نہیں سکے گی اور مخالفین کا کوئی منصوبہ کار گر ثابت نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی