اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

نبی پاک کی ہر ادا کی تشہیروتحفظ،اس پرعمل اور مداومت امت مسلمہ کی ذمہ داری

  • Oct 24, 2022
  • Editor: Hifzulbari
  • Views : 350

نبی پاک کی ہر ادا کی تشہیروتحفظ،اس پرعمل اور مداومت امت مسلمہ کی ذمہ داری ‎ کلہاڑا اور کدال تقسیم کرتے وقت ابو الحسن علی ایجو کیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے صدر مولانا کبیر الدین فاران کا خطاب (پریس رلیز ارریہ)
آج حضرات علماء وطلبہ اور ہر طبقہ فکر کے مسلم و غیرمسلم جس کی تعداد سیکڑوں سے زائد پر مشتمل تھی ان کے درمیان کلہاڑا اور کدال کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر حضرت مولانا کبیر الدین فاران نے دست کاری اور روزگاری کی اہمیت پور بولتے ہوئے حضرت انس ؓ سے مروی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو نقل فرمایا جس میں ہے کہ ایک انصاری صحابی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر اپنے افلاس کا ذکر کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا تو حضور ﷺ نے ان سے فرمایا کہ تمہارے پاس کچھ سامان ہے انہوں نے جواب دیا کہ میرے گھر میں ایک ٹاٹ اور ایک پیالہ ہے، حضور ﷺ نے فرمایا کہ ان دونوں کو میرے پاس لاؤ! وہ لے آئے تو نبی کریم ﷺ نے ان دونوں کو دو درہم میں فروخت کر کے اس صحابی سے فرمایا کہ ایک درہم کا اپنے اہل و عیال کیلئے ضروریات کا سامان لے آؤ اور ایک درہم کا کلہاڑا خرید کر میرے پاس لاؤ،چنانچہ وہ لے آئے حضورﷺنے اس کلہاڑے میں اپنے دست مبارک سے ڈنڈا لگایا اور اس صحابی سے کہا کہ جنگل سے لکڑیاں لا،لاکر فروخت کرواور پندرہ دن تک مجھے نظر نہ آنا، صحابیؓ نے اس پر عمل کیا جب وہ پندرہ روز کے بعد لوٹے خوشحالی ان کے چہرے سے ٹپک رہی تھی اور انھوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی! ضروریات کی تکمیل کے بعد دس درہم میرے پاس بچ گئے ہیں اللہ کے حبیب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ بندہ کیلئے اس کے ہاتھ کی کمائی کو پسند فرماتاہے۔
اسی کے پیش نظر حضرت مولانا فاران نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے آپ حضرات کے درمیان کلہاڑا اور کدال اس لئے تقسیم کرائی جارہی ہے تاکہ آپ اپنے ہاتھ کی کمائی سے اپنی زندگی بسر کریں اور اپنی آل و اولاد کی اچھی طرح تعلیم وتربیت اور پرورش کریں اور دوسروں سے سوالات و مانگنے سے مکمل پرہیز کریں۔ اسلئے کہ”اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ کھانا وہ پسند ہے جسے انسان اپنے ہاتھوں سے کماکر کھاتاہے“(بخاری شریف)
حضرت مولانا فاران نے مولانا سید مناظر احسن گیلانی کے حوالے سے نقل کیا کہ خالی زمین زمیندار کیلئے بد دعا کرتی ہے۔اس روشنی میں حضرات علماء کو چاہئے کہ اپنے خطاب میں حلال روزی اور اپنے ہاتھوں سے روزگار کی ترغیب دیں۔
اخیر میں ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنی زمینوں اور گھر کے آگے پیچھے عموماً جو خالی زمین رہتی ہے اس کا ایک ایک فٹ صحیح استعمال کریں۔ضروریات زندگی کے پودھے اور اپنی زمین پر درخت لگائیں تاکہ آپ کیلئے سرمایہ بنے۔

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی