اہم خبریں
ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدارس میں مہمانان کرام کی آمد
- Aug 03, 2025
- Editor:
- Views : 81
10 جولائی 2025 بروز جمعرات(شب)، ضلع ارریہ کے علمی گہوارہ مدرسہ نور المعارف، مولانا علی میاں نگر، دیاگنج کی فضائیں اُس وقت روحانی خوشبوؤں سے مہک اٹھیں، جب احمدآبادگجرات کے علمی مرکز جامعہ قاسم العلوم، انصار نگر، احمدآباد کے مہتمم، ممتاز عالم دین اور روحانی بزرگ حضرت مولانا محبوب صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی پُر وقار آمد ہوئی۔ ان کی تشریف آوری نے اساتذہ و طلبہ کے دلوں میں شادمانی و انبساط کی لہر دوڑا دی۔
مدرسہ پہنچنے پر حضرت والا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذۂ کرام، طلبہ عظام اور مہمانان گرامی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسجد نور المعارف میں ایک مختصر نشست منعقد ہوئی، جس میں حضرت مولانا محبوب صاحب نے طلبہ، اساتذہ، اور مدرسہ کے منتظمین سے خطاب فرمایا۔ حضرت نے اپنی گفتگو میں مدرسہ کی تعلیمی و انتظامی ترقی کو سراہتے ہوئے فرمایا:
"اس ادارے کا نظم و نسق، صفائی ستھرائی، اور تعلیمی معیار دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ طلبہ میں جو اخلاقی و علمی نکھار نظر آیا، وہ اس بات کا غماز ہے کہ مدرسہ کے ناظم اوراساتذہ نہایت مخلص، بااخلاق اور محنتی ہیں۔"
حضرت والا نے مدرسہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری دامت برکاتہم کی علمی، دعوتی اور تربیتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک جواں ہمت، بےلوث اور مسلسل سفر میں رہنے والا عظیم قائد قرار دیا، جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔
مزید فرمایا کہ:
"مدرسہ میں حاضری، طلبہ و اساتذہ سے ملاقات اور اس ماحول کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ یہ ادارہ علم و عمل کا ایک زندہ نمونہ ہے، جہاں دینی علوم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی اعلیٰ معیار قائم ہے۔"ساتھ ہی ناظم مدرسہ جناب مولانا ارشد کبیر خاقان مظاہری صاحب کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
اس موقع پر مدرسہ کے ناظمِ اعلیٰ جناب مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری نے حضرت مولانا محبوب صاحب قاسمی اور اُن کے ہمراہ آنے والے معزز رفقا کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ:
"حضرت کی آمد مدرسہ کے لیے باعثِ سعادت و برکت ہے، اور ہم دعا گو ہیں کہ حضرت کی دعاؤں، نصیحتوں اور توجہات سے مدرسہ کو مزید ترقی و استحکام حاصل ہو۔"
حضرت مولانا محبوب صاحب کے ساتھ جو دیگر معزز مہمانان کرام تشریف لائے، اُن میں نمایاں نام درج ذیل ہیں:
(1) مولانا شکیل احمد قاسمی صاحب (سمری بختیار پور)۔(2) مولانا مبارک حسین صدیقی قاسمی صاحب (ناظم، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ، ارریہ)۔(3) مولانا محمد حنظلہ صاحب ندوی،(امام و خطیب:جامع مسجد،کھرہر،ارریہ)۔
ناظم مدرسہ نے ان تمام مہمانانِ گرامی کا بھی تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو مدرسہ کے لیے باعث فخر و خوشی قرار دیا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مدرسہ نور المعارف کی یہ تعلیمی و تربیتی کاوشیں روز افزوں ترقی حاصل کریں، اور حضرت مولانا کبیر الدین فاران صاحب کی قیادت میں یہ قافلہ علم و ہدایت کی روشنی پھیلانے میں مسلسل کامیاب رہے۔ آمین یارب العالمین
Madrasa | Noorul Maarif | Maulana Alimia Nagar | Diyaganj | Araria #noorul_maarif #aewtpurnea #Rauzatul_maarif #jamia_zakariya #al_faran #alfaran #khaquaan
تازہ ترین خبریں





