اہم خبریں

blog-detail-img.jpg

ٹرین میں ۴ بے گناہ مسافروں کا قتل غیر انسانی عمل

  • Aug 04, 2023
  • Editor: ارشد کبیر خاقان صاحب المظاہری
  • Views : 311

(پریس رلیز مسروالا03/08/2023)جئے پور سے ممبئی سینٹر ل جانے والی ٹرین میں آر۔ پی۔ ایف۔ کانسٹبل چیتن سنگھ چودھری کے ذریعے اپنے سینئر اے۔ ایس۔ آئی۔ ٹیکارام اور باقی تین مسلمانوں کو مبینہ طور پرشناخت کرکے قتل کرنے کے واقعے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا سماج سدھار سمیتی کے صدر مولانا کبیر الدین فاران اور ممبران نے کہا کہ ریلوے کے ذریعہ ملک کے عوام لاکھوں کی تعداد میں یومیہ سفر کرتے ہیں وہ آج ریلوے کے سفر سے سہمے اور ڈرے ہوئے ہیں۔ریلوے کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ان کے جان و مال کی حفاظت کرے، لیکن جب ریلوے کا محافظ ہی نفرت کی زہریلی فضا سے متاثر ہو کر بے قصور مسافروں پر گولی چلائے تو اس سے زیادہ شرمناک بات اور کیا ہوسکتی ہے۔
مولانا فارانے کہا کہ ناحق خونریزی،امن و سلامتی کو پارہ پارہ اور خوف وہراس کی فضا قائم کرنے والے آر۔پی۔ ایف۔ کو نفرتی میڈیا ذہنی مریض بتا کر مجرم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسی کیساتھ سمیتی کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینوں اور عام جگہوں پر ایسے سپاہی کو متعین کریں جو جسمانی اور دماغی لحاظ سے درست ہوں۔
مولانا کبیر الدین فاران نے وزیر داخلہ جناب امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں نفرت کے اس ماحول کو ختم کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور سیاسی مقاصد سے اوپر اٹھ کر ملک واسیوں کی خدمت کو اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے سخت اقدامی اور امتناعی کارروائی کریں۔
اخیر میں سمیتی کے ممبران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں امن و امان کی فضا قائم رکھیں کہ غلطی ایک سے ہوتی ہے اس کا ذمہ دار سبھوں کو نہیں ٹھہرانا چاہئے!

تازہ ترین خبریں

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی