اہم خبریں
صالح معاشرہ مرتب کرنے کیلئے علماء اور سرکردہ شخصیات کو آگے آنا ہوگا:- مولانا فاران
- Jan 08, 2022
- Editor: Arshad Kanir Khaquaan
- Views : 695
ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر انتظام “تنظیم فلاح ملت”نے سالِ رواں (۲۶۷) علماء،حفاظ اور ائمۂ کو دیا کمبل کا تحفہ۔
ارریہ:- (منصوراحمدحقانی) "
ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ" کے زیر اہتمام تنظیم فلاح ملت (رجسٹر) نے ضلع ارریہ و پورنیہ کے مختلف مقامات پر بڑھتے ارتداد اور مہنگی شادی بیاہ کے تشویش ناک حالات کے سد باب کے لئے خصوصاً عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا ارشد کبیر خاقان کی کوششوں سے علاقہ کے مختلف مقامات پر چنندہ حضرات علماء کرام،حفاظ اور ائمۂ عظام کی نشست کا انعقاد ہورہے ہیں جس کے تناظر میں مولانا ارشد کبیر خاقان نے سیاسی تقدیر کے نمائندہ سے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ۲۰۰۲ سے ہی ٹرسٹ علاقہ میں تعمیر ملت کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے، جس کا مثبت اثرات بھی علاقے میں دیکھنے کو مل رہا ہے مولانا خاقان نے مزید کہا کہ والد محترم اور ہم سب کے سرپرست مفکر قوم وملت حضرت مولانا کبیر الدین فاران مظاہری مدظلہ کی سرپرستی میں ایک ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ دوسرا تنظیم فلاح ملت (رجسٹرڈ) علاقے کی زبوں حالی بالخصوص لاک ڈاؤن سے متاثر علماء کرام، حفاظ اور ائمہ عظام کی خدمت میں موسم سرما کی مناسبت سے امسال کل (۲۶۷) دوسو سڑسٹھ کمبل اب تک بطورِ ہدیۂ خلوص تحفہ پیش کر چکے ہیں۔
آپ نے کہا کہ والد محترم کی ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ حضرات علماء کی فکروں کو علاقہ میں ذہنی ارتداد،فرقۂ باطلہ کی ریشہ دوانیوں کی انسداد اور قیام مکاتب و مدارس و مساجد اور رفاہی کا موں کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ جبکہ علاقے میں ہورہے مختلف مقامات پر خصوصی بیداری پروگرام میں ٹرسٹ کے سرپرست مولانا کبیرالدین فاران نے اپنے صدارتی خطاب میں بھی کہا کہ امت میں ارتداد کی لہر حد درجہ بڑھ رہاہے،جوباعث تشویش ناک پہلو ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ جہاں امت کا دینی تعلیم سے دوری،علماء اور صلحاء کی صحبت سے کنارہ کشی اور دعوت و تبلیغ سے دوری کا نتیجہ ہے تو وہیں امت مسلمہ کا دعوت کی حالات پر نظر نہ رکھنا اور ہماری بے فکری و لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔اس لئے مدارس کے ساتھ ساتھ اہم ضروری امر "قیام مکاتب" ہے، لہذا ہر مسجد کو باضابطہ "قیام مکتب" سے جوڑا جائے۔ تاکہ امت مسلمہ میں دینی تعلیم عام ہو جس سے ایک صالح اور بہترین معاشرہ مرتب ہوسکے اس کے لئے علماء کرام اور سرکردہ شخصیات کو آگے آنا ہوگا۔ اس کے علاوہ علاقے کا معتمد علماء کرام ذی شعور دانش وران نے خصوصی بیداری پروگرام میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو "ابو الحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ" کے زیر اہتمام تنظیم فلاح ملت (رجسٹر) کے شانہ بشانہ چلنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی برائیوں خصوصاً جہیز اور منشیات جیسی ناسور مرض سے قوم وملت کو نجات مل سکے۔ آخر میں مولانا زبیر احمد مظاہری بانی جامعۃ نور الفلاح للبنات، مٹیاری ضلع ارریہ و مفتی روح الامین صاحبان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے تمام حضرات سے ٹرسٹ و تنظیم کے اغراض ومقاصد کے تحت علاقے میں بیداری لانے کی خواہش ظاہر کی۔
Arshad Kabir Khaquaan Mazahiri
تازہ ترین خبریں