سنن و آداب
وضو کے آداب
(1) جس ذات کیلئے طہارت حاصل کرے اس کے رو بہ رو پیش ہونا ہے۔ اس کی ہئیت و دبدبہ کا استحضار پیدا کرنا۔ (الأد فی الدین:30)
(2) حتی الا مکان باوضو رہنے کا اہتمام کرنا ۔
(3) پانی میں اسراف نہ کرنا ۔
(4) قبلہ رخ ہو کر وضو کرنا ۔
(5) وضو کے وقت نیت کرنا۔
(6) صاف ستھری جگہ پر وضو کرنا (عالمگیری 9/1)۔
(7) بسم اللہ پڑھ کر وضو کرنا ۔
(8) داہنی طرف سے شرو ع کرنا ۔
(9) ترتیب سے وضو کرن (نور الا یضاح: 147)۔
(10) پے در پے وضو کرنا (نور الا یضاح: 147)۔
(11) اعضائے وضو کو مَل مَل کر دھونا ۔
(12) اچھے طریقے سے وضو کرنا ۔
(13) وضو کرتے وقت دنیوی باتیں نہ کرنا۔
(14) وضو سے پہلے تین مرتبہ ہتھیلیوں کو دھونا ۔
(15) وضو کرتے ہوئےاَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَبَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ اور اعضائے وضو کی منقول دعائیں پڑھتے رہنا ۔
(16) مسواک کرنا ۔
(17) تین بار کلی کرنا ۔
(18) تین بار ناک میں پانی چڑھانا ۔
(19) منھ اور ناک میں دائیں ہاتھ سے پانی ڈالنا اور پھر بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا ۔
(20) غیر روزے دار کا کلی اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرنا ۔
(21) چہرہ اور ہاتھ دھوتے وقت چلو سے پانی لینا ۔
(22) چہر ہ دھوتے وقت پیشانی سے شروع کرنا (مراقی الفلاح: 41)۔
(23) چہرے پر پانی زور سے مارنا ۔
(24) گوشہئ چشم پر ہاتھ پھیرنا ۔
(25) ڈاڑھی کا خلال کرنا۔
(26) ہاتھ اور پیر کی انگلیوں کے سے دھونے کی ابتدا کرنا ۔
(27) کہنیوں اور ایڑیوں پر اہتمام سے پانی بہانا۔
(28) انگلیوں کا خلال کرنا۔
(29) پیروں کی انگلیوں کا خلال کرنا (بائیں ہاتھ کی)چھوٹی انگلی سے کرنا ۔
(30) تین مرتبہ اعضائے وضو کو دھونا (پانی کی کمی وغیرہ اعذار کی وجہ سے ایک یا دو مرتبہ پر بھی اکتفاکیا جاسکتا ہے)۔
(31) اعضائے وضو کو تین مرتبہ سے زیادہ نہ دھونا۔
(32) پورے سر کا مسح کرنا ۔
(33) مسح کی ابتدا پیشانی سے کرنا اور دونوں ہاتھوں سے مسح کرنا ۔
(34) کانوں کا اندر اور باہرسے مسح کرنا۔
(35) کان کا مسح کرتے وقت کان کے سوراخ میں چھوٹی انگلی ڈالنا ۔
(36) جائے استنجاء کے ساتھ لگے ہوئے کپڑے پر پانی چھڑکنا۔(خصوصاً اس لیے جو وسوسے کا مریض ہے)۔
(37) (اگر لوٹا یا برتن سے وضو کر رہا ہوتو) وضو کو بچا ہوا پانی کھڑے ہوکر پینا۔
(38) وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے یہ دعا پڑھناأَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ
(39) وضو کے بعد تولیے کا استعمال کرنا۔
(40) وضو کرنے کے بعد نماز شروع کرنے تک پر سکون رہنا ۔
(41)تحیۃ الوضوء پڑھنا۔
حوالہ: سنن وآداب109 تا 116
”ادارۃ الصدیق“ ڈابھیل،گجرات
تالیف: ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب
حوالہ: سنن وآداب109 تا 116
”ادارۃ الصدیق“ ڈابھیل،گجرات
تالیف: ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب