سنن و آداب

پینے کے آداب

(1) بسم اللہ پڑھنا۔(2) ٹھنڈا اور میٹھا پانی پینا۔(3) دیکھ کر پینا۔ (مطالع البدور ومنازل السرور، الباب الثانی،والثلاثون فی الماء وماجری مجراہ 176:1مؤلفہ: عبد اللہ الدمشقی)
(4) اگر مشروب میں مکھی گر جائے اور اس کو پینا چاہے تو پہلے مکھی کو ڈبوکر نکال پھینکنا اور پھر پینا۔ (5) بیٹھ کر پینا۔
نوٹ: بیٹھنے کا موقع نہ ہو تو کھڑے ہوکر پینے کی گنجائش ہے۔
(6) داہنے ہاتھ سے پینا۔ (7) تین سانس میں پینا۔ (8) برتن میں سانس نہ لینا۔(9) برتن کے ٹوٹے ہوئے کنارے سے پانی نہ پینا۔(10) مشکیزہ(اسی طرح بوتل) منھ سے لگا کر نہ پینا۔(11) برتن میں پھونک نہ مارنا ۔(12) سانس لیتے وقت برتن کو منھ سے دور رکھنا ۔(13) پینے کے بعد اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی حمد بیان کرنا۔(14) پانی پینے کے بعد یہ دعا پڑھنا۔الحمد لله الذي سقانا عذبا فراتا برحمته ولم يجعله ملحا اجاجا بذنوبنا " (15)دودھ (یا دودھ سے بناہوا مشروب)پیتے وقت پڑھنا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ (16) دودھ(اسی طرح ہر چکنی چیز)پینے کے بعد کلی کرنا
(17) متعدد افراد کو ایک برتن میں مشروب پیش کیا جائے تو داہنی طرف والے کو دینا۔(18) داہنی طرف والے کے علاوہ کو دینا ہو تو اس کی اجاز ت سے دینا۔ (19) پلانے والے کا سب سے آخر میں پینا۔
حوالہ: سنن وآداب102 تا 106
”ادارۃ الصدیق“ ڈابھیل،گجرات
تالیف: ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی