سنن و آداب
کھانے میں دوسروں کے تعلق سے آداب
(1) حاضرین کو کھانے پر بلانا ۔
نوٹ: اگر سب کا مشترکہ کھانا ہو تو صراحۃً یا دلالۃ ساتھیوں کی اجازت کے بغیر بلا نا درست نہیں۔
(2) خادم کو اپنے ساتھ کھلانا یا کم از کم اس کو کچھ نہ کچھ کھانا دے دینا۔ (3) کھانے پینے کے وقت (بلا وجہ حلت وحرمت کی) تحقیقات نہ کرنا۔ (4) کھانے کی مقدار کم ہوتو ایک دوسرے کو ترجیح دینا۔(5) ساتھیوں کے مزاج کی رعایت کرتے ہوئے کھانا۔(یعنی کھانے کے دوران ایسی کوئی صور ت اختیار نہ کرنا جو ساتھیوں کو ناگوار ہو۔ (6) کھاتے وقت موت(یا کسی ناگوار چیز) کا تذکرہ نہ کرنا: تاکہ حاضرین کو کدورت نہ ہو۔
(الأدب فی الدین: ۶۵) (7) ایک ساتھ ایک سے زیادہ کھجوریں (نیز اس طرح کی دوسری چیزیں انگور وغیرہ)کو شریک طعام کی اجازت کے بغیر نہ کھانا۔ (8) شریک طعام کو دیکھتے نہ رہنا۔(الأدب فی الدین: ۵۵) (9) اکٹھے کھانے میں سب کے ساتھ فارغ ہونا۔(10) دوسروں کے یہاں کھانا کھاکر ان کے واسطے خیر و برکت کی دعا کرنا۔(11) کھلانے والے کو یہ دعا دینا أَكَلَ طَعَامَكُمُ الأبرارُ, وصَلَّتْ عليكم الملائكةُ وأفطر عندكم الصائمون ۔دوسری دعا اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیمَارَزَقْتَھُمْ فاغْفِرْلَھُمْ فَارْحَمْھُمْ (12) دعوت کھانے کے بعد (بلاضرورت)دیر تک بیٹھے نہ رہنا۔(13) بیوی کو اپنے ہاتھوں سے کھلانا۔
حوالہ: سنن وآداب98 تا 101
”ادارۃ الصدیق“ ڈابھیل،گجرات
تالیف: ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب