سنن و آداب
کھانے کے دوران برتے جانے والے آداب
(1) داہنے ہاتھ سے کھانا کھانا۔(2) چھوٹا لقمہ لینا۔(3) تین انگلیوں سے کھانا۔(4) اپنے سامنے سے کھانا۔
نوٹ: اگر مختلف اقسام کے کھانے یا پھل رکھے ہوں تو دوسری طرف سے بھی اٹھا کر کھاسکتے ہیں۔
(5) برتن کے اطراف سے کھانا، بیچ میں سے نہ کھانا۔(6) چبا چباکر کھانا۔(7) دستر خوان پر گراہوا لقمہ اٹھا کر کھالینا۔ (8) اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو یاد آنے پر بسم اللہ اولہ واٰخرہ پڑھنا۔
(9) جب کھانے میں مکھی گر جائے (اور کھانا چاہے اور ٹھنڈا ہو)تو مکھی کو پورا ڈبو کر پھینک دینا اور پھر وہ کھانا کھا لینا۔(10) دوران طعام اچھی باتیں کرنا۔ (11) بہت زیادہ گرم کھانا نہ کھانا۔(12) کھانے پینے کی چیزوں میں پھونک نہ مارنا۔
نوٹ: روٹی کو بیچ سے کھانا اور کنارے سے چھوڑ دینا مکروہ ہے۔
(13) ٹیک لگاکر نہ کھانا۔
حوالہ: سنن وآداب92 تا 94
”ادارۃ الصدیق“ ڈابھیل،گجرات
تالیف: ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب