سنن و آداب
کھانے سے پہلے کے آداب
(1) کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا۔
نوٹ: ہلکے ناشتے کیلئے ہاتھ نہ دھوئے جاسکے تو کوئی حرج نہیں۔
(2) دستر خوان بچھاکر کھانا۔(3) جوتے چپل اتار کر کھانا۔(4) تواضع سے کھانا اور انکساری والی نشست اختیار کرنا۔
نوٹ: کھانے کیلئے بیٹھنے کے تین مستحب طریقے علامہ شامی ؒ نے نقل فرمائے ہیں۔
(۱) اکڑو یعنی آدمی سرین پر بیٹھے اورگھنٹوں کو کھڑا رکھے؛اسی کو علامہ شامی ؒ نے پہلا درجہ دیاہے۔(۲)”دوزانو“یعنی جیسے ہم نمازمیں قعدہ کے اندر بیٹھتے ہیں،لیکن اس میں یہ ہے کہ نماز میں بیٹھنے کے دوران تو بائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے ہیں، اور کھانے کے لیے بیٹھنے میں دونوں پاؤں کو بچھایا جائے گا، اور ایک کی پشت دوسرے پر رکھ کر اور آگے کی طرف جھک کر بیٹھیں گے۔
(۳)اور تیسری ہئیت یہ ہے کہ بایاں پاؤں نیچے موڑ کر، اور دایاں پاؤں کھڑارکھ کر بیٹھے۔
ملحوظہ: ٹیبل کرسی پر بیٹھ کر کھانا جائز ہے؛ مگر زمین پر بیٹھ کر کھانا اقرب الی السنۃ ہے۔
(5) کھانے کے شرو ع میں بسم اللہ وربرکۃ اللہ پڑھنا۔ (6) کھانے میں عیب نہ نکالنا۔(7) کھانے کو نہ سونگھنا۔
حوالہ: سنن وآداب90 تا 92
”ادارۃ الصدیق“ ڈابھیل،گجرات
تالیف: ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب