سنن و آداب
چپل پہننے کے آداب
(1) بہ نیت سنت چپل پہننا ۔(2) جتنا ممکن ہو اتنا جوتے کے ساتھ ہی چلنا (یعنی جوتے پہننے کے مواقع میں بلا وجہ ننگے پاؤں نہ چلنا)۔(3) جوتوں کو صاف رکھنا۔(4) یکساں جوتے پہننا۔(5) جوتوں میں غلو سے کام نہ لینا (بہت زیادہ پر تکلف جوتے نہ پہننا)(اسوہ ئ رسول اکرم ﷺ ص: 141)
(6) جوتو ں میں مشرکین و متکبرین اور آوارہ لوگوں کی مشابہت اختیار نہ کرنا ۔(7) مردوں کا زنانہ جوتے اور عورتوں کا مردانہ جوتے نہ پہننا۔(8) ایسے جوتے جن پر اللہ ورسول کا نام ہو، نہ پہننا (چونکہ اس میں اللہ ورسول ﷺ کی توہین ہے جو ہلاکت کا باعث ہے، جیسا کی کسریٰ کے واقعہ سے ظاہر ہے)۔
(9) دونوں جوتوں کو پہن کر چلنا (یعنی ایک جوتا پہن کر نہ چلے)۔(10) جوتے بائیں ہاتھ سے اٹھانا ۔(11) پہننے سے پہلے جوتوں کو جھاڑلینا۔(شرح شرعۃ الاسلام:263) (تاکہ کوئی موذی چیز تکلیف نہ پہنچائے، جیسا کہ سونے سے پہلے بستر جھاڑنے کی شریعت میں تعلیم ہے)۔
(12) (اگر کھڑے ہوکر پہننے میں گرنے کا اندیشہ ہو یا دقت ہوتو)بیٹھ کر جوتے پہننا۔(13) جوتے پہننے میں داہنے پیر سے اور نکالنے میں بائیں پیر سے ابتدا کرنا۔
حوالہ: سنن وآداب71 تا73
”ادارۃ الصدیق“ ڈابھیل،گجرات
تالیف: ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب
(6) جوتو ں میں مشرکین و متکبرین اور آوارہ لوگوں کی مشابہت اختیار نہ کرنا ۔(7) مردوں کا زنانہ جوتے اور عورتوں کا مردانہ جوتے نہ پہننا۔(8) ایسے جوتے جن پر اللہ ورسول کا نام ہو، نہ پہننا (چونکہ اس میں اللہ ورسول ﷺ کی توہین ہے جو ہلاکت کا باعث ہے، جیسا کی کسریٰ کے واقعہ سے ظاہر ہے)۔
(9) دونوں جوتوں کو پہن کر چلنا (یعنی ایک جوتا پہن کر نہ چلے)۔(10) جوتے بائیں ہاتھ سے اٹھانا ۔(11) پہننے سے پہلے جوتوں کو جھاڑلینا۔