سنن و آداب
لباس کے آداب
(۱)پاک لباس پہننا۔(۲)لباس کو اللہ تعالیٰ کی نعمت سمجھنا۔(۳)سفید کپڑے پہننا۔(۴)نیا کپڑا جمعہ کے دن پہننا۔(۵)غیر مسلموں کا لباس نہ پہننا۔(۶)متکبروں کا لباس نہ پہننا۔(۷)لباس میں مَردوں کا عورتوں کی اور عورتوں کا مَردوں کی مشابہت اختیار نہ کرنا۔نوٹ: مَردوں کا ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا حرام ہے۔مسئلہ: مَردوں کو ریشم کے کپڑے اور سونا استعمال کرنا ناجائز ہے۔(۸)کپڑے پہننے میں داہنی طرف سے شروع کرنا۔(۹)نیا کپڑا پہنے تو یہ دعا پڑھنا:اَللّٰھُمَ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِہٰ وَخَیْرِمَا صُنِعَ لَہُ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہ‘ ۔(۱۰)عام کپڑے پہنتے وقت یہ دعا پڑھنا۔:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقْنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ ۔(۱۱)گریبان میں بٹن لگانا۔(۱۲)لنگی کا اگلا حصہ پچھلے حصے سے قدرے نیچا رکھنا۔(۱۳)کپڑے اتارنے میں بائیں طرف سے ابتدا کرنا۔(۱۴)لباس نکالتے وقت: بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ پڑھنا۔(۱۵)کسی کو صاف دھلے ہوئے کپڑے پہنے دیکھے تو یہ دعا دینا: الْبَسْ جَدِیدًا، وَعِشْ حَمِیدًا، وَمُتْ شَہِیدًا ۔
حوالہ: سنن و آداب:صفحہ نمبر ۵۲تا۵۵۔
”ادارۃ الصدیق “ ڈابھیل،گجرات
تالیف:ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب
حوالہ: سنن و آداب:صفحہ نمبر ۵۲تا۵۵۔
تالیف:ابوبکر بن مصطفی پٹنی صاحب