سنن و آداب

قضائے حاجت کے آداب

(1) اگر قریب میں پردے کے ساتھ استنجے کا نظم نہ ہو ،اور کھلی جگہ میں استنجائ کی نوبت پیش آجائے تو) کہیں دور جا کر استنجائ کرنا۔(2) کسی جگہ چھپ کر قضائے حاجت کرنا۔(3)مناسب جگہ میں قضائے حاجت کرنا۔(4)سخت زمین پر پیشاب کرنے کی نوبت آئے تو کھود کر نرم کر لینا۔(5)ممنوع جگہوں مثلاََ: راستے میں،سایہ دار جگہوں میں،مسجد کے درودیوار پر،کیڑے مکوڑوں کے سوراخ میں قضائے حاجت نہ کرنا۔(6) غسل خانے میں پیشاب نہ کرنا۔(7)وضو کی جگہ پر پیشاب نہ کرنا۔(8)دینی تحریرات کو لیکر بیت الخلائ نہ جانا۔(9)سرڈھانپ کر جانا۔(10)جوتے،چپل پہننا۔(11)بائیں پیر سے داخل ہونا۔(12)بیت الخلائ میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعاپڑھنا: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔(13)قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منھ اور پیٹھ نہ کرنا۔(14)کھڑے کھڑے پیشاب نہ کرنا۔(15) بہ وقت ضرورت اور بہ قدرضرورت ستر کھولنا۔(16)پائیں پیر پر زور دے کر بیٹھنا۔(17) دونوں رانوں کو خوب کشادہ کر کے بیٹھنا۔(18) پیشاب پاخانے کی طرف نہ دیکھنا۔(19)بلاضرورت بیٹھے نہ رہنا۔(20)بیت الخلائ میں(زبان سے)اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ذکر نہ کرنا۔(21)کسی سے بات چیت نہ کرنا۔(22)اگر چھینک آئے تو دل میں الحمدللہ کہنا۔(23)داہنے ہاتھ سے شرم گاہ کو نہ چھونا۔(24)داہنے ہاتھ سے استنجائ نہ کرنا۔(25)استبرائ کرنا(یعنی پیشاب کے قطرے نکلنے سے اطمنان حاصل کر لینا۔(26)ڈھیلے اور پانی دونوں کا استعمال کرنا۔(27)ڈھیلوں سے استنجائ کرنے کی صورت میں طاق عدد کی رعایت کرنا۔(28)ممنوع چیزوں مثلاََہڈی،لید وغیرہ سے استنجائ نہ کرنا۔(29) پہلے داہنا پیر باہر نکالنا۔(30)بیت الخلائ سے باہر نکل کر یہ دعا پڑھنا: غفرانك الحمد لله الذي أذهب عني الأذى وعافانی (31)قضائے حاجت کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا فضل اور احسان سمجھنا۔(32)قضائے حاجت کے بعد مزید ستھرائی کے لئے(صابن مٹی وغیرہ سے)ہاتھ دھونا۔
حوالہ: سنن و آداب(صفحہ نمبر 43تا 48۔)
”ادارۃ الصدیق“ڈابھیل گجرات

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی