ماہنامہ الفاران

ماہِ جمادی الاول - ۱۴۴۴

امیدوں کی کرن

آبروئے ملت حضرت مولانامفتی احمد خانپوری صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل گجرات

امیدوں کی کرن
آبروئے ملت حضرت مولانامفتی احمد خانپوری صاحب دامت برکاتہم
شیخ الحدیث جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل گجرات
دین کی نشرو اشاعت اور اس کی توسیع و حفاظت میں ”تحریر“کو بڑا دخل ہے اس لیے علماء ربّانین نے ہر دور میں تدریس کے مقدس پیشے کیساتھ تحریر پر بھی خاصی توجہ فرمائی جس سے دنیا کو قرآن و حدیث کے مآخذ،سیرت وسنت اور مزاج نبوت کا صحیح رخ معلوم ہوسکااور دین حق کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ علوم ربانی کے دقیق و سربستہ راز کھلتے چلے گئے، علوم الٰہیہ کا عمیق فن بھی آشکاراہوتا چلا گیا، دنیا نے اس سے راہ ہدایت پائی، احکامات خدا وندی اور سیرت وسنت نبوی ﷺ سے استفادہ سہل تر ہوگیا۔
”امیدوں کا چراغ“ اس باب کی ایک اہم کڑی ہے جو آثار وسنن،مسائل و معاملات اور اخلاقیات کے نادر واقعات واحکامات پر مشتمل علمی،روحانی و ادبی شہ پارہ ہے جس کو ہمارے فاضل دوست مولانا کبیر الدین فاران مظاہری نے بڑی عرق ریزی سے اپنی زندگی کے مشکل حالات میں یک سو ہوکر علوم وفنون کے نوادرات کو ایک کوزے میں بند کر دیا ہے۔ ان کی ان کوششوں پر مصلح امت حضرت شاہ وصی اللہ صاحبؒ اور مفکر اسلام حضرت مولانا علی میاں ندوی ؒ کے ملفوظات کے تراشوں نے مزید چار چاند لگادئے ہیں۔ میں مولانا فاران کے شب و روزکی تگ و دو اور اصلاحی و فکری زندگی سے تقریباً پینتالیس سالوں سے واقف ہوں اور ان کے علمی کارناموں کے خوشگوار اثرات بھی دیکھے ہیں اور عملی مجسمہ کوبھی قریب سے دیکھا اور پرکھا ہے۔ وہ ملک وملت،تعلیم وتعلم میں چستی،قدیم صالح اورجدید نافع کے ابھرتے ہوئے مصلح اور ترجمان ہیں۔
چنانچہ وہ تقریر وتحریر،محاضرات واخبارات اور مجلس ادارت میں تربیتی پہلؤں اور سیاسی نقطوں پراصلاحی رائے دینے سے کبھی نہیں چوکتے جس راہ سے وہ گزرتے ہیں اس کے خش و خاشاک کو ہٹانے اور اس گذرگا ہ کی مشکلات کو حل کرنے اور کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔جس سے ایک بڑی دنیا مستفیض ہورہی ہے۔
انھوں نے اپنی فکرو آگہی، در داور تڑپ کو اس علمی شہ پارہ کے ذریعہ علم وفن کے قدردانوں،تحریر و تقریر کے دلدادوں کو مواد کا عظیم تحفہ پیش کیاہے۔
ان شا اللہ حالات و واقعات سے متائثر لوگوں کے لیے بھی قابل قدریہ کوشش امیدوں کی کرن اور خضر راہ ثابت ہوگی۔
اللہ رب العزت ان کی کوششوں کو قبولیت، قارئین کوشوق استفادہ اورہمیں مؤلف کی حوصلہ افزائی کی سعادت بخشے۔ آمین۔ وَمَا ذَالِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْز . املاہٗ: احمد خانپور ی
خانقاہ محمودیہ ڈابھیل گجرات ۳
/ربیع الا ول ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱/نومبر ۹۱۰۲؁ء
بروز جمعہ بعد نماز مغرب

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی