آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالقربانی کے جانور میں سال کا اعتبار قمری تاریخ کےاعتبار سے ہو گا یاشمسی تاریخ سے یا اس میں کوئی تفصیل ہے؟ برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں!
جوابشرعی اَحکام کا تعلق مثلًا رمضان و حج اور دیگر احکام کا تعلق قمری تاریخ کے اعتبار سے ہی کیا جاتا ہے،نیز عید الاضحی میں بھی قمری تاریخ کا ہی اعتبار کیا جاتا ہے،لہذا جانور کی عمر میں بھی قمری سال کا اعتبار کیا جائے گا۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم