آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالکیا ہم بھینس کی قربانی میں حصہ ڈال سکتے ہیں؟ کیابھینس کی قربانی سنتِ رسول ہے یا نہیں؟
جوابرسول اللہ ﷺ سے گائے کا ذبح کرنا تو صراحت کے ساتھ ثابت ہے، لیکن بھینس کا قربانی میں ذبح کرنا صراحت کے ساتھ نہیں ملتا،اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، مثلًا: سرزمینِ حجاز میں بھینسوں کی قلت یا اس وقت عدمِ وجود! تاہم بھینس بھی گائے کی ہی جنس سے ہے، اور فقہاءِ کرام اور ماہرینِ حیوانات نے اسے گائے کی ہی قسم شمار کیا ہے؛ اس لیے بھینس کی قربانی کرنا جائز ہے اور اس میں حصہ ڈالنے میں شرعًا کوئی قباحت نہیں ہے۔
فتح القدیر میں ہے:
’’ويدخل في البقر الجاموس؛ لأنه من جنسه.‘‘ (22/106)
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی