آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالاگر ایک قربانی کے جانور میں اس طرح شریک ہو کہ ایک شخص آدھاحصہ میں شریک ہوئے اور آدھےحصے میں دو آدمی شریک ہوئے تو قربانی درست ہے یا نہیں؟
جوابواضح رہے کہ قربانی کے بڑے جانور (مثلا گائے،بیل ،بھینس یا اونٹ وغیرہ) میں ایک سے زائد افراد کی شراکت داری کا حکم یہ ہے کہ ہر شریک کا کم از کم ایک حصہ مکمل ہونا چاہیے،اگر اس جانور کے سات حصوں میں سے کسی بھی ایک شریک کی شراکت ایک حصے سے کم میں ہو تو یہ جائز نہیں۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر ایک بڑے جانور مثلًا گائے،بیل بھینس یا اونٹ وغیرہ جن میں سات آدمی شریک ہوسکتے ہیں اس قسم کے جانور میں شراکت اس طرح کی گئی کہ پورے جانور کا آدھا حصہ یعنی ساڑھے تین حصے کی شراکت ایک شخص کی طرف سے ہو،اور بقیہ ساڑھے تین حصے کی شراکت دو آدمیوں کی جانب سے ہو تو یہ شراکت جائز ہے، بشرطیکہ دوسرے دو شخصوں میں سے کسی کا حصہ مجموعی قیمت کے ساتویں حصے سے کم نہ ہو۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(أو سبع بدنة) هي الإبل والبقر؛ سميت به لضخامتها، ولو لأحدهم أقل من سبع لم يجز عن أحد، وتجزي عما دون سبعة بالأولى." (315/6 ط:سعید)
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی