آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالجس شخص کے پاس سونا، چاندی، پیسے، مال تجارت کچھ نہیں ہے، صرف زائد سامان ہے، جو چاندی کے نصاب کے بقدر ہے تو وہ قربانی کے جانور ، خریدنے کی کیا شکل اختیار کرے؟
جوابصورتِ مسئولہ میں ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی، البتہ وجوب کی ادائیگی کے لیے مکمل جانور کرنا ضروری نہیں، بڑے جانور میں ایک حصہ لینا بھی کافی ہوگا، پس اگر اس کے پاس ایک حصہ کرنے کے لیے بھی نقدی نہ ہو تو اس صورت میں چاہے تو ضرورت سے زائد سامان میں سے کچھ سامان فروخت کرکے قربانی کرلے، یا کسی سے قرضہ لے کر قربانی کرے۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم