آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالاجتماعی قربانی میں کچھ لوگوں سے کام لیا جاتا ہے، جیسے مختلف منڈیوں میں جا کر جانور تلاش کرکے لانا، پھر دیکھ بھال ، چارے کا انتظام، جگہ کی صفائی کرنا، یہاں تک کہ قربانی کے بعد سب کو گوشت حوالہ کرکے آلائش وغیرہ پھینکنے کا انتظام کرکے خون آلود جگہ کی دھلائی و صفائی وغیرہ کی مکمل خدمت کرتے ہیں، تو کیا ان افراد کو اجتماعی قربانی کی مد میں جمع شدہ رقم سے اجرت دی جاسکتی ہے؟
نوٹ:
اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں پر یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ان تمام چیزوں کے اخراجات، ان امور کو سرانجام دینے والوں کو بھی حصہ کی رقم سے اجرت دی جاتی ہے۔
جواباجتماعی قربانی کا انتظام کرنے والے ادارہ / شخص کی جانب سے جب حصہ لینے والے افراد پر یہ بات واضح کردی جاتی ہے کہ مذکورہ بالا اخراجات ان کے حصوں کی رقم سے ادا کئے جائیں گےتو ان اخراجات کی ادائیگی حصوں کی رقم سے کی جاسکتی ہے۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی