آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالکیا افطار کےوقت دعا مانگنا بدعت ہے؟ اگرہو سکے تو حوالہ بھی دیں!
جوابحدیث شریف میں آتا ہے کہ روزہ دار کی دعا افطاری کے وقت رد نہیں کی جاتی، اس سے پتا چلتا ہے کہ افطاری کے وقت دعا کرنا عند اللہ محبوب اور پسندیدہ ہے؛ لہذا اس وقت پوری توجہ و آداب کے ساتھ خوب دعا مانگنی چاہیے اور اس وقت دعا مانگنے ک بدعت کہنا بھی درست نہیں۔