آپ کے مسائل اور انکا حل

سوال(1) روزے کی حالت میں شوہر اپنی بیوی کو کپڑوں کی بغیر دیکھ سکتا ہے کوئی جسمانی تعلق نہیں بنانا صرف بغیر کپڑوں کے دیکھنا ہے ؟
(2) اگر کوئی شخص اپنی خواہشات پر قابو نہ پا سکے زنا سے بچنے کے لئے مشت زنی کریں کیا یہ مکرو ہے یہ حرام ہے اس کا کتنا بڑا گناہ ہے ..اس کی وضاحت کریں۔
(3)کیا بیوی اپنے شوہر بغیر لباس کے ویڈیو یا تصاویر بھیج سکتے ہیں؟
جواببسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:756-222T/sd=1/1443
(۱) گنجائش تو ہے لیکن احتیاط بہتر ہے۔
(۲) مشت زنی کرنا بڑا گناہ ہے، جنسی تسکین کے لیے اس کا سہارا لینا قطعا جائز نہیں ہے اور اس کی عادت بنالینا طبی اعتبار سے بھی سخت نقصاندہ ہے؛ البتہ اگر کسی وقت شہوت کا بہت غلبہ ہوجائے اور یہ اندیشہ ہو کہ اگر شہوت پوری نہیں ہوئی تو زنا جیسے بڑے گناہ میں مبتلا ہوجائے گا تو ایسی صورت میں اگر مشت زنی کے ذریعے شہوت پوری کرلے تو امید ہے کہ اس پر اس کا وبال نہ ہوگا۔
قال ابن عابدین: قولہ الاستمناء حرام أي بالکف إذا کان لاستجلاب الشہوة، أما إذا غلبتہ الشہوة ولیس لہ زوجة ولا أمة ففعل ذلک لتسکینہا فالرجاء أنہ لا وبال علیہ کما قالہ أبو اللیث الخ (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/ ۳۸، کتاب الحدود، زکریا)
(۳) جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی