آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالبارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواببارہ ربیع الاول کا روزہ بھی عام دنوں کے نفلی روزے کی طرح ہے، اس دن کے روزے کی الگ سے کوئی فضیلت اَحادیثِ مبارکہ میں وارد نہیں ہوئی ہے، لہٰذا بارہ ربیع الاول کے روزے کی الگ سے کوئی خاص فضیلت سمجھنا یا اس کو الگ درجہ دے کر لازمی سمجھ کر رکھنا یا اس دن کی مخصوص سنت سمجھ کر روزہ رکھنا درست نہیں ہے، باقی جیسے عام دنوں میں روزہ رکھا جاتا ہے ایسے ہی اگر کوئی خاص فضیلت سمجھے بغیر بارہ ربیع الاول کو بھی نفلی روزہ رکھ لے تو شرعًا کوئی حرج نہیں، اور اگر پیر یا جمعرات کے دن بارہ ربیع الاول آجائے اور کوئی اس وجہ (پیر یا جمعرات کی وجہ) سے روزہ رکھنا چاہے تو اس دن روزہ عام تاریخوں کی طرح مستحب ہوگا۔
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی