آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالمیری والد صاحب کا ۲۰۲۰-۴-۲۵کو انتقال ہوگیا تھا۔ اُن کا سامان ابھی تک ہم نے کھولا نہیں ہے۔ جب وہ سامان کھولیں تو جو پیسے اور زیورات ہوں گے تو اس کی گزشتہ سال اور اس سال کی زکاة کیسے ادا کی جائیگی۔ نوٹ:- ہم ۲بھائی اور ۳بہنیں ہیں۔
جواب صورت مسئولہ میں اگر آپ کے والد صاحب پر انتقال سے پہلے زکات واجب تھی اور انہوں نے اداء نہیں کی تھی اور نہ اس کی ادائے گی کی وصیت کی تھی ، تو ان کے ترکہ سے ورثاء پر ان کی زکات کی ادائے گی واجب نہیں ہے؛ ہاں اگر ورثاء باہمی رضامندی سے اداء کردیں تو امید ہے کہ والد صاحب ماخوذ نہیں ہوں گے ۔
قال الحصکفی: (وأما دین اللہ تعالی فإن أوصی بہ وجب تنفیذہ من ثلث الباقی وإلا لا۔ قال ابن عابدین: (قولہ وأما دین اللہ تعالی إلخ) محترز قولہ من جہة العباد وذلک کالزکاة والکفارات ونحوہا قال الزیلعی فإنہا تسقط بالموت فلا یلزم الورثة أداوٴہا إلا إذا أوصی بہا؛ أو تبرعوا بہا ہم من عندہم، لأن الرکن فی العبادات نیة المکلف وفعلہ، وقد فات بموتہ فلا یتصور بقاء الواجب اہ وتمامہ فیہ۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۴۶۰/۶، دار الفکر، بیروت )
اور ترکہ کی تقسیم سے پہلے ورثاء پر اس کی زکات واجب نہیں ہوتی ہے، جب تک وراثت تقسیم ہوکر ورثہ کے قبضہ میں نہ آجائے زکوٰة واجب نہ ہوگی؛ اس لیے کہ وجوب زکوٰة کے لئے ملک تام شرط ہے، پس صورت مسئولہ میں تقسیم ترکہ سے پہلے گذشتہ سالوں کی زکات ورثاء کے ذمہ واجب نہیں ہے۔ (امداد المفتیین، ص: ۳۹۷)۔
واللہ تعالیٰ اعلم