آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالمیں نے بیٹی کی شادی کے لئے سات سال پہلے اپنے بھتیجے سے دس لاکھ روپئے قرض حسنہ حاصل کیا۔ اور اب انشاء اللہ ادا کروں گا۔ اب چونکہ قرض دی گئی رقم پربھی ذکواة واجب ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ سات سال کی ذکواہ کا حساب کرکے وہ بھی ادا کروں ۔کیا ایسا کرنا درست ہوگا۔ براہ کرم جواب سے نوازیں۔
جواب قرض کی زکاة آپ کے ذمہ واجب نہیں، وہ آپ کے بھتیجے کے ذمہ واجب ہے، لہٰذا آپ کو حساب کرکے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ تو دس لاکھ روپئے پورے اپنے بھتیجے کو دیدیں، وہ خود ہی سات سال کی زکاة نکالے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
واللہ تعالیٰ اعلم