آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالہمارے ہاں لوگ کوئی کام شروع کرنے سے پہلے بکرا ذبح کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خون جب بہایا جائے تو وہ کام بغیر کسی نقصان کے مکمل ہو جاتا ہے کیا یہ ٹھیک ہے ؟ میں اپنا مکان تعمیر کرنا چاہتا ہوں میرے رشتے دار کہتے ہیں کہ جہاں کام شروع کرنا ہو وہاں بقرہ یا مرغی ذبح کرو کوئی نقصان نہیں ہو گا کیا صرف صدقہ کے پیسے کسی مستحق کو دینا بہتر ہے یا بکرا یا مرغی ذبح کرنا؟
جوابآپ کے یہاں کام شروع کرنے پر جانور ذبح کرنے کی جو رسم رائج ہے وہ شرعاً درست نہیں ہے اس کو ترک کردینا چاہئے۔ حسب موقعہ غرباء فقراء مساکین پر کچھ صدقہ کردیں اس میں حرج نہیں؛ بلکہ اچھا اور مستحسن عمل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
واللہ تعالیٰ اعلم