آپ کے مسائل اور انکا حل
سوال کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ غیر مسلموں کا عقیدہے دوسرے جنم میں ہم پیداہوں گے اور جو اچھا کام کرے گا وہ انسان ہوگا جو برا کام کرے گا وہ جانور ہوگا دوسرے جنم میں لیکن مسلمان بھی کہہ دیتے ہیں کہ اگلے جنم میں دیکھ لیں گے کیا یہ مسلمان کے لیے زبان سے بولنا جائز ہے ؟
جوابگلے جنم سے مراد اگر کوئی مسلمان غیر مسلموں کے عقیدہ والا اگلا جنم مراد لیتا ہے تو یہ عقیدہ مذہب اسلام میں باطل ہے، اس قسم کے الفاظ بولنے سے مسلمان کو اجتناب کرنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم