آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالمیری بچپن میں کزن کے ساتھ بات طے تھی اور یہ بڑوں کا فیصلہ تھا۔ لیکن پھر اس لڑکے نے پسند کی شادی کروالی اور اس کے ہاں اولاد بھی ہے۔ لیکن پھر بھی مجھے اکثر خواب آتا ہے کہ میرا اس کے ساتھ نکاح ہوگیا ہے۔ ایک رات خواب آیا کہ ہمارا نکاح ہوگیا ہے اور میرا ہاتھ پکڑ کر وہ اپنی پہلی بیوی کے سامنے اقرار کررہا ہوتا ہے کہ ہمارا نکاح ہوگیا ہے تعبیر بتادیجئے کیا ہوگی؟
جواب﷽
جس کے ساتھ نکاح مقدر تھا وہ تو ہوگیا۔ اب خواب میں اس لڑکے کے ساتھ نکاح ہونے کا جو خواب نظر آرہا ہے یہ بچپن سے جو رشتہ دل میں قائم تھا اسی کی طرف خواب میں بار بار دھیان چڑھا ہوا ہے اس کی وجہ سے بار بار اس کے ساتھ ہوتا ہوا خواب میں نظر آرہا ہے۔ اب آپ صبر سے کام لیں۔ معاہدہ کی خلاف ورزی کا گناہ لڑکے پر ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم