آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالکیا میں شادی سے پہلے کسی لڑکی کو دیکھ سکتا ہوں اور تصویر یا لائیو دیکھنے کے بعد رد کر سکتا ہوں یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ تصویر دیکھنے کے بعد میں رد نہیں کر سکتا کیونکہ والدین راضی ہیں۔
جواب
بہتر ہے کہ مستورات کے ذریعہ لڑکی کو دیکھنے کا معاملہ حل کیا جائے، مستورات لڑکے کی پسند کا لحاظ کرتے ہوئے لڑکی کے بارے میں مشورہ دیں یا لڑکی کی شکل واخلاق کے بارے میں لڑکے کو بتلائیں یہ زیادبہتر طریقہ ہے۔ اگر لڑکا کسی موقعہ پر چھپ چھپاکر دیکھ لے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ لڑکے لڑکی کے دیکھنے دکھانے کا باقاعدہ پروگرام نہ بنایا جائے۔ اگر لڑکی کے علم میں لاکر لڑکے نے دیکھنے کی کوشش کی پھر انکار کرنے میں لڑکی کی ناقدری اور بے وقعتی ہوگی، اس لئے مناسب نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی