آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالایک لڑکی کوایک جگہ پسند نہیں ہو تو کیا اسں جگہ والدین اس کا رشتہ کرسکتے ہیں؟
جواب﷽
اولاد جب بالغ ہوجائے تو وہ خود مختار ہوجاتی ہے والدین زبردستی اسے اپنی پسند کے مطابق رشتہ کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے اگر لڑکی کو ایک جگہ رشتہ پسند نہیں آیا تو والدین اس کی رضا و رغبت سے اس کا رشتہ اسی جگہ یا دوسری جگہ کرسکتے ہیں، اور اولاد کی سعادت مندی یہ ہے کہ وہ ماں باپ کی پسند کو اپنی پسند بنائے اور وہ یہ سمجھے کہ والدین اولاد کے حق میں سب سے زیادہ مشفق و مہربان ہوتے ہیں وہ اپنی شفقت و تجربہ کی بنا پر غلط رشتے کا انتخاب نہیں کریں گے اس لیے انتخاب رشتہ وغیرہ کا معاملہ اولیاء کے سپرد کردینا چاہئے اور ماں باپ کی مرضی واجازت سے نکاح کرنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم