آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالنکاح میں وکیل و گواہ کیا محرم ہونا ضروری ہے ؟یا کوئی بھی ہو سکتا ہے ؟ نیز نکاح میں وکیل کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ وضاحت کے ساتھ جواب کا طالب ہوں۔
جواب
(۱) وکیل و گواہ کا محرم ہونا شرط نہیں ہے، کوئی بھی ہوسکتا ہے؛ البتہ حتی الامکان کوشش ہونی چاہئے کہ لڑکی سے اجازتِ نکاح اس کا کوئی محرم (مثلا باپ، بھائی اور چچا وغیرہ) حاصل کرے۔
(۲) وکیل اجازتِ نکاح حاصل کرکے خود یا کسی اور کے ذریعے نکاح پڑھواتا ہے اور اس پر اس کی ذمے داری ختم ہوجاتی ہے۔ آپ کو کوئی اشکال ہو یا کوئی خاص بات ”وکیل“ کے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہوں تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی