آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالشعبہ امامت سے منسلک ہوں، قطرے کا مریض نہیں، البتہ کبھی کبھار قطرہ محسوس ہوتاہے ، جب دیکھو تو کبھی ہوتاہے اور کبھی نہیں، عام زندگی میں بہت کم الا ماشائاللہ کبھی ہو جائے لیکن دوران نمازایک گھبراہٹ اور کبھی کبھی قطرہ محسوس ہوتاہے ، رہنمائی فرمادیں، مشکور رہوں گا۔ جزاک اللہ خیرا
جواب﷽
جب تک غلبہ ظن یا یقین قطرہ آنے کا نہ ہوجائے نماز توڑنے یا وضو لوٹانے کا حکم نہ ہوگا۔ نماز کے دوران وساوس آئیں تو ان کی طرف توجہ نہ دیں کہ یہ وہم ہے؛ البتہ قطرہ کا احساس ہونے کی صورت میں قطرہ نکلنے کا ظن غالب ہوجائے نماز کے اندر یا بعد نماز تو اس نماز اور وضو کو دہرالیں، ورنہ نہیں۔
قال فی الدر: ولو أیقن بالطہارة وشک بالحدث أو بالعکس أخذ بالیقین (1/500، الدر مع الرد تحقیق فرفور)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
قال فی الدر: ولو أیقن بالطہارة وشک بالحدث أو بالعکس أخذ بالیقین (1/500، الدر مع الرد تحقیق فرفور)۔
واللہ تعالیٰ اعلم