آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالاگر کوئی شخص وضو کی حالت میں قصدا ستر عورت کھولے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے ،یا نہیں ؟برائے کرم تفصیل سے وضاحت کیجیے ، عین نوازش ہوگی؟
جواب بحالت وضو قصداً ستر عورت کھولنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ إن مسّ ذکرہ بعد الوضوء فلا وضوء علیہ، وہذا عندنا، وکذلک إن نظر إلی فرج امرأة۔ (المبسوط للسّرخسی، باب الوضوء والغسل)
واللہ تعالیٰ اعلم
واللہ تعالیٰ اعلم