آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالسوال : محترم جناب ، عرض کیا ہے کہ مجھے نیند کی حالت میں احتلام ہو گیا اور جب بیدار ہوا تو پتا نہیں تھا اور فجر کی نماز کے لیے مسجد چلا گیا سنت بھی ادا کیں پھر فرض جماعت ادا کی اور اشراق بھی اسی حالت میں ادا کرلی پھر احتلام کہ بارے میں پتا چلا کچھ نشانات دیکھ کر لیکن پھر بھی شبہ ہے ، یاد نہیں۔ ایسی حالت میں نمازیں دوبارا ادا کرنی ہوں گی نیز کون کون سی نمازوں کو دوبارا ادا کرنا ہوگا سنت فرض اور اشراق کے نفل تینوں کو یا صرف فرض۔اور اس کا کوئی گناہ یا کفارہ تو نہیں ہوگا۔امید ہے میں اپنا سوال واضح کر پایا ہونگا جواب جلد مطلوب ہے ۔ شکریہ
جواب﷽
صورت مسئولہ میں اگر اشراق کے بعد احتلام کے بارے میں پتہ چل گیا تھا تو فوراً غسل کرکے سنت فجر اور فرض دونوں کا اعادہ کرلینا چاہئے تھا اور زوال کے بعد پڑھنے کی صورت میں صرف فرض کا اعادہ کافی ہے اور کوتاہی ہوئی ہو تو توبہ بھی کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم