آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالیرا ایک ملازم ہے جوکہ بالکل غریب آدمی ہے، معمولی تنخواہ ہے، پارٹ ٹائم میں رکشہ بھی چلاتا ہے، جب جاکر گزراوقات ہوتا ہے۔ رکشہ اس کا اپنا ہے، تین بچے ہیں، اس کی بیوی کو ورثے کے 350000 روپے ملنے ہیں، ان لوگوں کا ارادہ ہے کہ ان روپوں سے عمرہ کرلیں گے، معلوم یہ کرنا ہے کہ عمرہ کرنے کے بعد کیا ان پر حج فرض ہوجائے گا؟
جوابصورتِ مسئولہ میں عمرہ کرنے کی وجہ سے آپ کے ملازم پر حج فرض نہیں ہوگا، حج فرض ہونے کے لیے اپنی بنیادی ضرورت (نیز اگر کسی کی کفالت ذمے میں لازم ہو تو زیرِ کفالت افراد کے خرچے )کے علاوہ فریضہ حج کے تمام سفری اخراجات کے لیے مال موجود ہونا ضروری ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 459):
"(صحيح) البدن (بصير) غير محبوس وخائف من سلطان يمنع منه (ذي زاد) يصح به بدنه فالمعتاد اللحم و نحوه إذا قدر على خبز وجبن لايعد قادرًا (وراحلة) مختصة به و هو المسمى بالمقتب إن قدر."
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی