آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالکیا حرم شریف میں حجاج کرام عید کی نماز پڑھتے ہیں؟امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے کبھی بھی عید الاضحی کی نماز نہیں پڑھی؟ تفصیل دیجیے۔
جوابحاجیوں پر عیدالاضحی کی نماز لازم نہیں ہے، دسویں ذی الحجہ کو ان کو مزدلفہ سے چل کر منی پہنچ کر جمرۂ عقبہ کی رمی کرنے کا حکم ہے۔
باقی مستند تاریخی روایات سے یہ بات ثابت ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی زندگی میں کم و بیش پچپن (55) حج ادا کیے ہیں، جب کہ راجح قول کے مطابق ستر سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا، ممکن ہے عید الاضحی کی نماز سے متعلق کسی نے ان کے بارے میں یہ بات کہی ہو، اور اس میں کوئی قباحت کی بات نہیں ہے؛ اس لیے کہ حاجی پر عید کی نماز واجب نہیں، بلکہ اس بات کو ان کے مناقب اور فضائل کا حصہ ہونا چاہیے۔
حاشية رد المختار على الدر المختار (2/ 520):
"أن منى موضع تجوز فيه صلاة العيد إلا أنها سقطت عن الحاج."
فقط والله اعلم
حاشية رد المختار على الدر المختار (2/ 520):
"أن منى موضع تجوز فيه صلاة العيد إلا أنها سقطت عن الحاج."
فقط والله اعلم