آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالکیا احرام کی حالت میں کپڑے نا پاک ہو جائیں تو تبدیل کر سکتے ہیں؟
جواباحرام کی حالت میں اگر احرام کی چادر ناپاک ہوجائے تو احرام کی چادر کو تبدیل کرسکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ دورانِ احرام (یعنی عمرہ یا حج ادا کرنے سے پہلے درمیان میں چادر تبدیل کرنے کی نوبت آجائے تو) نئی چادر لیتے ہوئے اس پر خوش بو لگانے کی اسی طرح خوش بو لگی ہوئی نئی چادر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم