آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالاگر باپ اپنی ساری بالغ اولاد کو اپنے ساتھ حج پر لے جائے جب کہ اولاد نے ابھی کمانا شروع نہیں کیا ہو تو کیا ایسی صورت میں اولاد کی طرف سے فرض حج ادا ہو جائے گا یا اولاد دوبارہ حج ادا کرے جب وہ کما کراپنی کمائی سے حج کرنے کے قابل ہو؟
جوابوالد اگراپنی کمائی سے اپنی بالغ اولاد کو حج کرادے تو اولاد کا فرض حج ادا ہوجائے گا ، کمائی کے قابل ہونے کے بعد ان پر دوبارہ حج ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم