آپ کے مسائل اور انکا حل

سوالاگر حالتِ احرام میں احتلام ہو جائے تو کیا دم ہوگا؟
جوابحالتِ احرام میں احتلام ہوجانے سے محرم پر دم نہیں آئے گا، البتہ غسل میں احتیاط کرے تاکہ بال نہ گریں، تاہم احتیاط کے باوجود اگر اس دوران بال گر جائیں تو تین بالوں تک ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت صدقہ کردیں، اور اگر تین بال سے زائد گرجائے تو ایک صدقہ فطر کی مقدار (تقریبًا پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) صدقہ کرنا کافی ہوگا۔
النہر الفائق میں ہے:
"وعلم منه: أنه لا شيء عليه فيما لو احتلم فأمنى بالأولى."
(النهر الفائق: كتاب الحج، باب الجنايات (2/ 123)،ط. دار الكتب العلمية، الطبعة: الأولى، 1422هـ - 2002م)
المحیط البرہانی میں ہے:
" إذا سقط من شعر رأس المحرم أو لحيته عند وضوئه ثلاث شعرات، فعليه كف من طعام."
(المحيط البرهاني:كتاب المناسك، الفصل الخامس: فيما يحرم على المحرم بسبب إحرامه وما لا يحرم (2/ 452)،ط. دار الكتب العلمية، بيروت ، الطبعة: الأولى، 1424 هـ - 2004 م)
غنیة الناسک میں ہے:
"وينبغي أن يراد بقولهم: وفي أقل من الربع صدقة، أي: بعد أن يكون خصلة لما في الخانية ... وفي خصلة نصف صاع آه. فتبين أن نصف الصاع إنما هو في الزائد على الشعرات الثلاث."
(غنية الناسك: باب الجنايات، الفصل الرابع في الحلق وإزالة الشعر (ص: 256)،ط. إدارة القرآن )
فقط واللہ اعلم

دیگر تصانیف

امیدوں کا چراغ

مٹی کا چراغ

کہاں گئے وہ لوگ

تذکیر و تانیث

مجلس ادارت

team

سرپرست

حضرت الحاج مولانا کبیر الدین فاران صاحب مظاہری

team

مدیر مسئول

مولانا ارشد کبیر خاقان صاحب مظاہری

team

مدیر

مفتی خالد انور پورنوی صاحب قاسمی