آپ کے مسائل اور انکا حل
سوالدوکان میں کتنی مالیت کے مالِ تجارت پر زکاۃ آئے گی ؟
جوابواضح رہے کہ جس شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے بقدر نقدی یا مالِ تجارت جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو، یا اگر سونا، چاندی، نقدی اور مالِ تجارت کا مجموعہ ہے تو ان کی مجموعی لاگت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچ رہی ہو، ایسا شخص صاحبِ نصاب ہے، اور اس پر سالانہ زکات واجب ہوتی ہے۔
لہٰذا اسی اصول کو بنیاد بنا کر دیکھ لیا جائے کہ اگر دوکان کا مالِ تجارت اتنا ہے کہ سب کی لاگت ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدر ہے اور زکات کی تاریخ تک ذمے میں واجب الادا اخراجات اور قرض نکالنے کے بعد بھی مذکورہ شخص صاحبِ نصاب ہے تو اس پر زکات ادا کرنا واجب ہوگا۔
فقط واللہ اعلم